وزیر اعظم نے ثابت کر دیا کہ وہ اس ملک کی دھڑکن ہیں، تنقید کرنے والے اپنے گریبان میں‌جھانکیں۔ ترجمان پنجاب حکومت زعیم قادری

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 6 اپریل 2016 11:49

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔06 اپریل 2016ء) : ترجمان پنجاب حکومت زعیم قادری نے کہا کہ پانامہ لیکس کے بعد جوڈیشل کمیشن کے قیام کے اعلان سے ہی وزیر اعظم نواز زشریف نے خود کو احتساب کےلیے پیش کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ قوم کو ایسے وزیر اعظم پر فخر ہونا چاہئیے جس نے خود کو ہی احتساب کے لیے پیش کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان پنجاب حکومت زعیم قادری نے کہا کہ پانامہ لیکس کے معاملے پر جوڈیشل کمیشن کے قیام کے اعلان سے وزیر اعظم نواز شریف نے یہ ثابت کر دیا کہ وہ اس ملک کی دھڑکن ہیں، وزیر اعظم پر تنقید کرنے والوں کو چاہئیں کہ وہ اپنے گریبان میں جھانکیں۔ کیونکہ کمیشن حقائق چھپانے کے لیے نہیں بنائے جاتے۔

متعلقہ عنوان :