سرگودھا، خوشاب اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے،عوام میں خوف وہراس پھیل گیا

بدھ 6 اپریل 2016 11:42

سرگودھا/ خوشاب/بھکر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔06 اپریل۔2016ء ) سرگودھا، خوشاب، بھکر اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلہ کوہ پیما مرکز کے مطابق پنجاب کے شہروں سرگودھا، خوشاب، بھکر اور گردو نواح میں 3.6 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا۔

(جاری ہے)

زلزلے کا مرکز خوشاب کے جنوب میں 12 کلو میٹر کے فاصلے پر تھا جب کہ زمین میں اس کی گہرائی 86 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔زلزلے کے نتیجے میں کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں تاہم زلزلے کے باعث عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ اپنے گھروں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد شروع کردیا۔

متعلقہ عنوان :