کرس گیل کا رواں سال ویسٹ انڈیز کے لیے نہ کھیلنے کا اعلان

بدھ 6 اپریل 2016 11:15

کرس گیل کا رواں سال ویسٹ انڈیز کے لیے نہ کھیلنے کا اعلان

جمیکا (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔6اپریل2016ء )جارح مزاج بلے باز کرس گیل نے رواں سال ویسٹ انڈیز کے لیے نہ کھیلنے کا اعلان کر دیا ہے ۔ ایک انٹر ویو کے دوران کرس گیل کا کہنا تھا کہ وہ فی الحال ٹیسٹ اور ون ڈے ٹیم کے رکن بننے اہل نہیں ہیں اس لیے شائقین کرکٹ انہیں اب اگلے سال ہی ویسٹ انڈیز کی نمائندگی کرتا دیکھ سکیں گے۔

(جاری ہے)

36سالہ بلے باز نے اپنی ٹیم کی میچ فیس مذاق قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ اسے چیریٹی میں دے دیں گے ۔