ترجمان حکومت بلوچستان انوارالحق کاکڑکی سبی میں ریلوے ٹریک پرہونے والے ریموٹ کنٹرول بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت

بدھ 6 اپریل 2016 11:07

کوئٹہ۔05اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔06 اپریل۔2016ء) ترجمان حکومت بلوچستان انوارالحق کاکڑنے کہاہے کہ سبی میں ریلوے ٹریک پرہونے والے ریموٹ کنٹرول بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ معصوم لوگوں کانشانہ بنانے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکے گے اورعوام کے تعاون سے بلوچستان میں امن وامان کے قیام کے یقینی بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کارلائے جارہے ہیں ۔

(جاری ہے)

یہ بات انہوں نے منگل کو”اے پی پی “ سے گفتگوکرتے ہوئے کہی ۔انوارالحق کاکڑنے کہاکہ وزیراعلیٰ بلوچستان نے ریلوے ٹریک پرہونے والے ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں جاں بحق ہونے والے افراد کیلئے 10 ‘10 لاکھ روپے جبکہ شدید زخمیوں کیلئے 5،5 لاکھ روپے اورمعمولی زخمیوں کیلئے 50 ،50 ہزار روپے دینے کااعلان کیاہے اوراس ضمن میں صوبائی محکمہ صحت کوخصوصی ہدایت جاری کی ہے کہ افسوسناک واقعہ میں زخمی ہونے والے افراد کوعلاج ومعالجے کی ہرممکن سہولیات فراہم کی جائے ۔

متعلقہ عنوان :