افغانستان میں ٹانگ گنوانے والے کتے کے لیے اعلیٰ ترین اعزاز

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 6 اپریل 2016 08:40

افغانستان میں ٹانگ گنوانے والے کتے کے لیے اعلیٰ ترین اعزاز

اس بہادر کتیا کو ڈکن میڈل سے نوازا گیا ہے۔ ڈکن میڈل کو جانوروں کا وکٹوریہ کراس سمجھا جاتا ہے۔
12سالہ جرمن شیفرڈ ”لوکا“ نے یوایس میرین کارپس میں 6سال تک اپنی خدمات سرانجام دی ہیں۔ لوکا افغانستان میں پیٹرولنگ کے دوران ا سٹرک کے کنارے نصب بم سے اپنی ٹانگ گنوا بیٹھی تھی۔
ڈکن میڈل کو 1943 میں جانوروں کی ایک فلاحی تنظیم پی ایس ڈی اے نے متعارف کرایا تھا۔

(جاری ہے)

لوکا وہ 67واں جانور ہے جسے یہ اعزاز دیاگیا۔ لوکاکی پیڑولنگ کے دوران کبھی بھی انسانی جان کا نقصان نہیں ہوا تھا۔ تاہم 2012 میں دیسی ساختہ 14 کلوگرام وزنی بم کی وجہ سے ٹانگ گنوانے کے بعد لوکا کو ریٹائر کر دیا گیا۔لوکا کے مالک گنری سارجنٹ کرس ولنگہام نے لوکا کے ساتھ لندن آکر اس کے لیے ڈکن میڈل وصول کیا۔
کرس اور لوکا دونوں دو بار عراق میں خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔ 2011 میں دونوں کو افغانستان بھیج دیاگیا۔افغانستان کے صوبے ہلمند میں لوکا نے 75 پیٹرولز کی رہنمائی کی۔