میرا آف شور فنڈزمیں کوئی حصص نہیں: برطانوی وزیراعظم ڈیوڈکیمرون

muhammad ali محمد علی منگل 5 اپریل 2016 23:31

میرا آف شور فنڈزمیں کوئی حصص نہیں: برطانوی وزیراعظم ڈیوڈکیمرون
لندن( اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔05اپریل۔2016ء) برطانوی وزیراعظم کا کہنا ہے کہ میرا آف شور فنڈزمیں کوئی حصص نہیں ہے۔ تفصیلات کے مطابق پانامہ لیکس کے حوالے سے برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کی جانب سے ردعمل دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

برطانوی وزیراعظم نے وضاحت دی ہے کہ میرا آف شور فنڈزمیں کوئی حصص نہیں ہے۔ میں تنخواہ دار وزیراعظم ہوں اور میرا ایک گھر ہے۔ میری کچھ سیونگز ہیں جن سے آمدنی ہوتی ہے۔ میرے کوئی آف شور فنڈز، ٹرسٹ یا حصص نہیں ہیں ایسی کوئی چیز نہیں ہے۔