سکھر تعلیمی بورڈ کی جانب سے نویں اور دسویں جماعت کے پریکٹیکل امتحانات 11 اپریل سے ہونگے

منگل 5 اپریل 2016 22:55

سکھر ۔ 5 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔05 اپریل۔2016ء) ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ سکھر کے زیر اہتمام نویں اور دسویں جماعت کے سالانہ عملی امتحانات کا شیڈول جاری کر دیا گیاہے۔

(جاری ہے)

تعلیمی بورڈ سکھر کے کنٹرولر امتحانات عبدالسمیع سومرو کے جاری کردہ اعلامیہ کیمطابق تعلیمی بورڈ کے تمام امتحانی سینٹرز میں نویں اور دسویں جماعت کے کیمسٹری، بائیولوجی، فزکس، فوڈ اینڈنیوٹریشن، کلاتھ اینڈ ٹیکسٹائل مضامین کے پریکٹیکل امتحانات 11اپریل 2016ء سے منعقد ہونگے۔