شریف خاندان پر کیچڑ اچھالنے والوں کو منہ کی کھانی پڑے گی ، غلام دستگیر خان

منگل 5 اپریل 2016 22:51

` گوجرانوالہ۔5 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔05 اپریل۔2016ء )مسلم لیگ ن کے رہنماء غلام دستگیر خان نے کہا ہے کہ شریف خاندان پر کیچڑ اچھالنے والوں کو منہ کی کھانی پڑے گی ،چوروں کا ٹولہ گند اچھال کر تیسری بار منتخب ہونے والے وزیر اعظم کو عوام کے دلوں سے نہیں نکال سکتا ، ،حسین نواز اور حسن نواز بیرون ملک قوانین کے مطابق کاروبار کر رہے ہیں، کاروبار میں ترقی ان کی صاف نیت کا پھل ہے ، مشرف دور میں شریف خاندان کے کاروبار کو کھنگالنے والوں کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں ملا،عمران خان دوسروں کو برا بھلا کہنے کی بجائے اپنے گریبان میں بھی جھانکنے کی ہمت کریں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش پر لیگی راہنما میجر (ر) الطاف چیمہ اور ضلعی سیکرٹری انفارمیشن مسلم لیگ ن شعیب الطاف چیمہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بھٹو نے شریف خاندان سے اتفاق فونڈری اور مشرف نے سارا کاروبار چھین کر انہیں جلاوطن کر دیا لیکن اس خاندان نے شبانہ روز محنت سے دوبارہ اپنے کاروبار چلائے ،ان کے ڈیکلیئرڈ اثاثوں پر انگلیاں اٹھانے والے اپنے گریبان میں جھانک کر دیکھیں ۔