پاکستان اس وقت قومی خوشحالی کے سفرسے گزررہا ہے،عمران خالد بٹ

منگل 5 اپریل 2016 22:50

گوجرانوالہ۔5 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔05 اپریل۔2016ء ) پاکستان اس وقت قومی خوشحالی کے سفرسے گزررہا ہے، تعلیم حاصل کرنے والے بچے اورنوجوان طلباء وطالبات اپنے شب وروزکا ایک ایک لمحہ تعلیم کے حصول کیلئے وقف کردیں ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہارمسلم لیگ(ن)کے پارلیمانی سیکرٹری کامرس اینڈ انڈسٹری عمران خالد بٹ نے مقامی میرج ہال میں دارالعلم ہائرسیکنڈری سکول کے نمایاں کارکردگی حاصل کرنے والے بچوں اوراساتذہ کرام میں تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سابق نائب ناظم محمد سعید بٹ،بابا غلام فرید سندھو،حاجی اعجاز احمد،بابا محمد مشتاق،گلفام ریاض گجر،ذوالفقارگورائیہ،پرنسپل تنویر احمد رضوی بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :