گوجرانوالہ،منی ٹرک اور آئل ٹینکرمیں تصادم،دو افراد جاں بحق

منگل 5 اپریل 2016 22:50

گوجرانوالہ۔5 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔05 اپریل۔2016ء )گوجرانوالہ میں منی ٹرک اور آئل ٹینکرمیں تصادم کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق ہو گئے ‘ تفصیل کے مطا بق قلعہ دیدار سنگھ کے قریب گوجرہ سے گوجرانوالہ آنے والا منی ٹرک سامنے سے آنے والے آئل ٹینکر سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں منی ٹرک میں سوار گوجرہ کے محسن اور عاشق موقع پر ہی دم توڑ گئے ، اطلاع ملنے پر ریسکیو اہلکاروں نے دونوں افراد کی نعشوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا ہے، قلعہ دیدار سنگھ پولیس مصروف تفتیش ہے ۔