Live Updates

عمران خان نے جو بھی کہا وقت نے ثابت کیا درست تھا ،اکٹر سیمی بخاری

منگل 5 اپریل 2016 21:49

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔05 اپریل۔2016ء) پی ٹی آئی کی مرکزی رہنما ڈاکٹر سیمی بخاری نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے قائد عمران خان نے جو بھی کہا وہ وقت نے ثابت کیا کہ درست تھا اسلام آباد کے دھرنے میں جب ہم نے پوری قوم کو بتایا کہ میاں برادران ملک لوٹ کر اپنے اثاثے بیرونی ملکوں میں منتقل کر رہے ہیں تو مسلم لیگ ن والے یہ بات ماننے پر تیار نہ تھے آج پورے یورپ سے امریکہ تک ایک ہی بات میڈیا بتا رہا ہے کہ میاں برادران کی فیملی کے اثاثے بیرونی ملکوں ہیں اور سوئس بنکوں میں انھوں نے دولت کے انبار لگا رکھے ہیں اب دیکھنا یہ ہے کہ ان لٹیروں کا احتساب کب ہو گا کیونکہ عوام یہ چاہتی ہے کہ احتساب کی ایسی مثال قائم ہو کہ آئندہ سے حکمرانوں کو نصیحت ہو کہ غریب یہاں دو وقت کی روٹی کا محتاج ہے مہنگائی اپنے عروج پر ہے روٹی کپڑے اور مکان کا نعرہ لگانے والے عوام سے روٹی کپڑا چھینتے رہے اور لوٹی دولت واپس لانے کا دعوہ کرنے والے خود لوٹ مار میں برابر کے شریک تھے اور آج بھی ان کی دولت بے حساب ہے جبکہ غریب اپنی ساری عمر کی کمائی سے بھی چار مرلے کا گھر خریدنے سے قاصر ہے

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات