سینٹ کمیٹیکی وزارت کامرس کو ایف بی آر ، دیگر وزارتوں کے اثرورسوخ سے آزاد کرنیکی سفارش
بیرون ملک سفارتخانوں،قونصل خانوں کو پاکستان کی تجارت میں اضافے اور بیرونی سرمایہ کاری کیلئے سرگرمی سے کام کرنیکی ہدایت امریکہ،چین،جرمنی، افغانستان بڑے تجارتی شراکت دار ہیں،عالمی بحران کی وجہ سے ایکسپورٹ میں اضافہ نہیں ہواسرتاج عزیر
منگل 5 اپریل 2016 21:49
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔05 اپریل۔2016ء) سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے تجارت نے وزارت کامرس کو ایف بی آر اور دیگر وزارتوں کے اثرورسوخ سے آزاد کرنے کی سفارش کر دی ایف بی آر کی جانب سے برآمدکنندگان کو ریفنڈز کی واپسی نہ ہونے کی وجہ سے برآمدات میں اضافہ نہیں ہو رہا ہے۔کمیٹی نے برآمدکندگان کو ریفنڈز کی ادائیگی نہ کرنے اور پیپرز انڈسٹری پر لگنے والے بے تحاشا ٹیکسز پر ایف بی آر حکام کو آئندہ اجلاس میں طلب کر لیا ہے۔
بیرون ملک سفارتخانوں اور قونصل خانوں کو پاکستان کی تجارت میں اضافے اور بیرونی سرمایہ کاری کیلئے زیادہ سرگرمی سے کام کرنے کی ہدایت کر دی ہے سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے تجارت کا اجلاس منگل کو چیرمین کمیٹی شبلی فراز کی زیر صدارت پارلمینٹ ہاؤس میں منعقد ہوا اجلاس میں مشیر خارجہ امور سرتاج عزیز نے آگاہ کیا کہ حکومت کی پہلی ترجیع سفارتی تجارت اور بیرونی سرمایہ کاری لانا ہے ٹریڈ ڈپلومیسی کو بھی ترجیع دی جارہی ہے سب سے زیادہ برآمدات امریکہ اور چین دوسرے نمبر پر ہے جبکہ درآمدات سب سے زیادہ چین سے ہیں سفارتخانے مختلف ممالک کے ساتھ تجارتی تنازعات حل کرواتے ہیں چین سے ساتھ آزادانہ تجارتی معاہدے میں پاکستان کو زیادہ فائدہ نہیں ہوا اب نئے معاہدات میں اپنے مفادات کو مدنظر رکھا جائے گا۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.