بھارت میں 160 کلومیٹر کی رفتار سے چلنے والی تیز رفتار ٹرین کا افتتاح
گاتیمان ایکسپریس دہلی سے آگرہ تک چلے گی،مسافروں کو مختلف قسم کے کھانے، مفت وائی فائی اور تفریح کی سہولتیں دستیاب ہوں گی،بھارتی وزارت ریلوے
منگل 5 اپریل 2016 20:46
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔05 اپریل۔2016ء) بھارتی وزیر ریلوے نے ملک کی تیز رفتار ٹرین کا افتتاح کردیا،گاتیمان ایکسپریس 160 کلومیٹر کی رفتار سے چل سکتی ہے ۔بھارتی میڈیاکے مطابق وزیر ریلوے سریش پربھو نے دہلی کے نظام الدین ریلوے سٹیشن سے جھنڈی لہرا کرملک کی سب سے تیر رفتار ٹرین گاتیمان ایکسریس کا افتتاح کیا۔گاتیمان ایکسپریس 160 کلومیٹر کی رفتار سے چل سکتی ہے۔
گاتیمان ایکسپریس دہلی سے آگرہ تک چلے گی۔بھارتی ریلوے کے اہلکار نے کہا کہ گاتیمان نے 200 کلومیٹر کا فاصلہ 100 منٹوں میں طے کیا ہے۔گاتیمان ایکسپریس کے افتتاح سے پہلے راجدھانی ایکسپریس بھارت کی سب سے تیز رفتار ٹرین تھی جو 130کلومیٹر کی رفتار سے چل سکتی ہے۔وزارت ریلوے کے مطابق گاتیمان ایکسپریس جمعے کے علاوہ ہفتے کے چھ دن چلے گی۔(جاری ہے)
گاتیمان ایکسپریس کے مسافروں کو مختلف قسم کے کھانے، مفت وائی فائی اور تفریح کی سہولتیں دستیاب ہوں گی۔
انڈیا کا ریلوے نظام دنیا کا تیسرا بڑا ریلوے نظام ہے لیکن اسے جدید بنانے کی اشد ضرورت ہے۔نریندر مودی کی حکومت نے ریلوے کے نظام کو جدید بنانے کا عہد کیا ہے۔ حکومت نے 400 کلومیٹر کی رفتار والی ٹرین چلانے کا عہد کر رکھا ہے۔بھارت کی ٹرینوں کی اوسط رفتار رفتار 60 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
شدید تنقید کے بعد ملالہ یوسفزئی کا فلسطین کے حق میں بیان سامنے آگیا
-
افغانستان میں طالبان ریاست کو تسلیم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، امریکا
-
غزہ میں اجتماعی قبروں کی دریافت پر اقوام متحدہ کا آزاد تحقیقات کا مطالبہ
-
کیڑوں مکوڑوں والی کافی پینے سے خاتون کی جان پر بن آئی
-
برطانیہ میں ایک فلیٹ اپنے انوکھے ڈیزائن کی وجہ سے وائرل
-
میٹا کی ایپ تھریڈز کے صارفین کی تعداد 15 کروڑ سے زائد ہوگئی
-
پرتشدد واقعے کی ویڈیو ہٹانے پرآسٹریلیا اورایکس میں شدید تنائو
-
بنگلہ دیش میں ہیٹ ویو نے تباہی مچا دی،سکولز اور مدارس بند
-
متحدہ عرب امارات، حکومت کا شدید بارش اور سیلاب سے متاثرہ گھروں کی مرمت کے لیے 544 ملین ڈالردینےکا اعلان
-
بنگلہ دیش ، شدید گرمی کے باعث ہزاروں سکول بند ، تین کروڑ تیس لاکھ بچوں کی تعلیم متاثر
-
نیتن یاہو اور ان کے ساتھیوں کو شرم آنی چاہیے، اسرائیلی قیدی کی ویڈیو جاری
-
یو اے ای میں ریکارڈ بارشیں، گھروں کی مرمت کیلئے ساڑھے 54 کروڑ ڈالر کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.