صدر ایردوآن کی ہتک برداشت نہیں کی جائے گی، ترک وزیراعظم کی جرمنی کو وارننگ

منگل 5 اپریل 2016 20:34

صدر ایردوآن کی ہتک برداشت نہیں کی جائے گی، ترک وزیراعظم کی جرمنی کو ..

انقرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔05 اپریل۔2016ء) ترکی وزیراعظم احمد داؤد اوغلو نے کہا ہے کہ ترکی صدر رجب طیب ایردوآن کی ہتک برداشت نہیں کرے گا۔ انہوں نے یہ بات جرمن ٹی وی کے ایک پروگرام میں ایردوآن کا مذاق اڑانے کے تناظر میں کہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایردوآن کی تضحیک کو ترک عوام کی تذلیل سمجھا جائے گا اور اس کا ہرصورت میں جواب دیا جائے گا۔ گزشتہ ماہ ترکی نے جرمن سفیر کو طلب کر کے جرمنی میں نشر ہونے والے ایک مذاحیہ گیت پر شکایت کی تھی، جس میں ایردوآن کا مذاق اڑایا گیا تھا۔ آوغلونے کہا کہ اس معاملے میں انہوں نے جرمن چانسلر انگیلا میرکل سے بھی گفتگو کی ہے۔

متعلقہ عنوان :