متنازعہ علاقے نگورنو کاراباخ میں فوجی جھڑپیں،آذربائیجان اورآرمینیاکے درمیان فائربندی پر اتفاق

منگل 5 اپریل 2016 20:29

متنازعہ علاقے نگورنو کاراباخ میں فوجی جھڑپیں،آذربائیجان اورآرمینیاکے ..

باکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔05 اپریل۔2016ء) آذربائیجان اورآرمینیاکی فورسزکے درمیان متنازعہ علاقے نگورنوکاراباخ میں جھڑپوں کے بعد فائربندی پر اتفاق ہوگیا ،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں آذربائیجان کی وزارت دفاع نے کہاکہ وہ نگورنو کاراباخ کے خطے میں کاراباخ باغیوں کے خلاف عسکری کارروائیاں روکنے اور فائربندی کرنے پر متفق ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

بیان کے مطابق یہ فائربندی منگل کی نصف دوپہر سے نافذ ہو چکی ہے۔ وزارتی بیان کے مطابق اس وقت آذربائیجان اور کاراباخ کے باغیوں کی فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ تھما ہوا ہے۔ دریں اثناء خبر رساں اداروں کا کہنا تھا کہ منگل کی صبح متعدد مقامات سے شیلنگ کی آوازیں سنائی دیں تاہم قبل از دوپہر یہ سلسلہ رک گیا۔ نگورنو کاراباخ کے فائٹرز نے بھی اس سیزفائر کی تصدیق کی ہے۔