پاکستان کی لوک موسیقی اور ثقافت کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہا ہے، شرمیلافاروقی

لوک میلہ کے پانچویں روز لو ک میلہ میں سند ھ کی شامِ موسیقی کے پروگرام کا اہتمام کیا گیا

منگل 5 اپریل 2016 20:24

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔05 اپریل۔2016ء) لو ک ورثہ اور ڈائریکٹویٹ آف کلچر سند ھ کے مشترکہ تعاون سے میلے کے پانچویں روزسندھی شام موسیقی کا اہتمام کیا گیاجس کی مہمانِ خصوصی شرمیلا فاروقی صوبائی وزیر ثقافت سند ھ تھی ۔ مہمان خصوصی کو ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر فوزیہ سعید نے خوش آمدید کہا ۔سندھی شام موسیقی میں ملک بھر سے بڑی تعدا د اور خصوصا سند ھ سے آئے ہوئے لوگوں نے شرکت کی اور شام موسیقی میں بنگڑا ڈال کر شا م موسیقی کی محفل کو چار چاند لگا دیے ۔

ڈائریکٹر لوک ورثہ ڈاکٹر فوزیہ سعید نے کہا کہ شام مو سیقی کا پروگرام کرانے کا مقصد دنیا کو بتانا ہے کہ پاکستان پر امن ملک ہے اور اس کی ثقافت تاریخی ہے ۔ سندھی موسیقی بہت میٹھی اورسُریلی ہے ۔

(جاری ہے)

سندھی شام موسیقی میں سند ھ سے آئے ہوئے فو ک سنگر شوکت علی نے مارواڑی ، خوشبو لغاری ، ارباب کھوسو اور جے رام نے سندھی گیت گا کر محفل کو گرما دیا ۔ لو ک میلہ کے پانچویں روز راولپنڈی اسلام آباد اور ملک بھر کے مختلف شہروں کے آئے ہوئی لوگوں کی بڑی تعداد نے لوک میلہ میں شرکت کی ، اور مختلف اسٹال پر خریداری کی اور سندھی لو ک فنکاروں کی پرفارمنس سے لطف اندوز ہوئے لوک میلہ میں عید کا سما ں تھا ۔ شہریوں کی بڑی تعداد نے لوک میلہ کے انقعاد کو بہت سراہا ۔

متعلقہ عنوان :