رجب کا چاند دیکھنے کے لئے تمام ڈویژنل اور ضلعی رویت ہلال کمیٹیوں کا اجلاس 8 اپریل کو ہوگا

منگل 5 اپریل 2016 20:23

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔05 اپریل۔2016ء)رجب کا چاند دیکھنے کے لئے لاہور سمیت صوبہ بھر کی تمام ڈویژنل اور ضلعی رویت ہلال کمیٹیوں کا اجلاس 8 اپریل 2016ء بروز جمعہ کو ہوگا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں رجب کا چاند نظر آنے یا نہ نظر آنے کا حتمی فیصلہ کیا جائیگا ۔جبکہ مرکزی رویت ِہلال کمیٹی کا اجلاس مفتی منیب الرحمن کی زیرِ صدارت ہوگا ۔اسی طرح چاروں صوبائی رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس متعلقہ صوبائی دارالحکومتوں میں منعقد ہونگے۔