لاہور، صوبائی وزیر بیگم ذکیہ شاہنواز کی کیئر انٹرنیشنل پاکستان کے وفد سے ملاقات

منگل 5 اپریل 2016 20:15

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔05 اپریل۔2016ء) صوبائی وزیر بہبود آبادی بیگم ذکیہ شاہنواز نے کہاہے کہ محکمہ بہبود آبادی پنجاب میں بڑھتی ہوئی آبادی کو کنٹرول کرتا ہے ، اسکا کام آبادی کے حوالے سے ہیومن ریسورس ، ڈیٹا مینجمنٹ اور ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ کرناہے ،تمام ڈیٹا کی بنیاد پر صوبائی اورریجنل سطح پر پاپولیشن انسٹی ٹیوٹ آف ٹریننگ میں لوگوں کو تربیت دی جاتی ہے، ڈاکٹرز ، پیرا میڈیکس کونسلرز اور موبلائزرز کو بہبود آبادی کے پروگرام کے ابلاغ کے لئے تربیت یافتہ بنایا جارہاہے کیونکہ ہمارا کام فیملی پلاننگ پر عمل کے لئے عوامی سطح پر ذہن سازی کرنا ہے اس کے علاوہ عوام الناس میں شہری اور دیہی علاقوں میں جاری مہم میں مزید بہتری لائی جارہی ہے ،فیملی ہیلتھ کلینکس اور فیملی ہیلتھ سینٹرز میں حفظا ن صحت کے اصولوں کے مطابق سٹریلائز آلات جراحی اور صفائی ستھرائی کا خیال رکھا جاتاہے تاکہ فیملی پلاننگ بارے رہنمائی حاصل کرنے والوں کو خوشگوار ماحول فراہم کیا جاسکے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر بہبود آبادی بیگم ذکیہ شاہنواز نے کنٹری ڈائریکٹرایزبیتھ میکلافلن کی زیرقیادت کئیر انٹرنیشنل پاکستان کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔انہوں نے کہاکہ ہم مختلف این جی اوز کے اشتراک سے اپنے سٹاف کو بین الاقوامی سطح پر کونسلنگ اور ٹیکنیکل ٹریننگ دے رہے ہیں تاکہ بڑھتی ہوئی آبادی کو نظریاتی ، سائنسی ، عملی ، مذہبی ،معاشی اور معاشرتی مسائل کے تناظر میں دیکھتے ہوئے تجربات اور تجزیات کے عمل میں تیزی لائی جاسکے ۔

بعد ازاں سیکرٹری بہبود آبادی عصمت طاہرہ نے وفد کو بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ ہم عوام اور بہبود آبادی کے درمیان ابلاغ کو بہتر بنارہے ہیں ۔انہوں نے محکمہ پاپولیشن ویلفیئر کے فنکشنز ، اہداف ، مقاصد اور ترقیاتی کاموں کے بارے میں تفصیل سے روشنی ڈالی۔وفدنے پنجاب میں کئے گئے بہبود آبادی سے متعلق عملی اقدامات کو سراہا او ربڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانے کے لئے ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

متعلقہ عنوان :