پانامہ لیکس کا پہلا شکار: آئس لینڈ کے وزیر اعظم سیگمندر گنلاوگسن نے صدر سے پارلیمان کو تحلیل کرنے کی درخواست کردی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 5 اپریل 2016 19:40

پانامہ لیکس کا پہلا شکار: آئس لینڈ کے وزیر اعظم سیگمندر گنلاوگسن نے ..

آئس لینڈ(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔05اپریل۔2016ء) آئس لینڈ کے وزیر اعظم سیگمندر گ؎نلاو گسن نے خود پر آف شور کمپنی سے مبینہ طور پر لاکھوں ڈالرز چوری کرنے کا الزام عائد ہونے کے بعد ملک کے صدر سے پارلیمان کو تحلیل کرنے کی درخواست کی ہے۔خیال رہے کہ آئس لینڈ کے وزیر اعظم سیگمندر گ±نلاو¿گسن پر پاناما کی ایک لا کمپنی موساک فونسیکا سے افشا ہونے والی خفیہ دستاویزات کے مطابق وہ اور ان کی بیوی آف شور کمپنی وینٹرس کے مالک تھے۔

(جاری ہے)

آئس لینڈ میں اس حوالے سے پیر کو پارلیمان کے سامنے ایک بڑا مظاہرہ بھی کیا گیا تھا۔موساک فونسیکا سے ملنے والی خفیہ دستاویزات میں دنیا کے درجنوں ہائی پروفائل شخصیات کے نام سامنے آئے ہیں۔آئس لینڈ کے وزیر اعظم سیگمندر گنلاوگسن نے صدر اولاور ریگنر گریمسن کو پارلیمان کو تحلیل کرنے کی درخواست حزبِ مخالف کی جانب سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کے مطالبے کے بعد دی ہے۔اطلاعات کے مطابق صدرگریمسن نے ملک کی سیاسی جماعتوں کے بات چیت تک پارلیمان کو تحلیل کرنے کا فیصلہ موخر کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :