ضلع پاکپتن میں 6 اپریل کو انسداد ڈینگی ڈے منایا جائے گا

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 5 اپریل 2016 19:29

پاکپتن ( اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔05اپریل۔2016ء) : حکومت پنجاب کی ہد ایات پر دیگر اضلاع کی طرح ضلع پاکپتن میں بھی6 اپریل کو انسداد ڈینگی ڈے منایا جائے گا، ڈینگی ڈے کے سلسلہ میں مختلف مقامات پر واک اور سیمینار کا انعقاد کیا جائے گا ، ڈینگی ڈے کے سلسلہ میں تمام دفاتر ہسپتال اور سرکاری عمارتوں میں خصوصی صفائی کی جائے گی اور ڈینگی مچھر ، ڈینگی لاروے کی افزائش کو روکنے کیلئے تمام حفا ظتی اقدامات کیے جائیں گئے ، ڈینگی کے تدارک کیلئے ضروری ہے کہ عوام اپنے اردگرد اور گھروں کے ما حول کو صاف ستھر ا رکھیں تاکہ اس مو ذی مر ض سے بچا جا سکے ، یہ بات ڈی او سی یاسر فرید کلاسن ،ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر سراج الدین شاد نے ا پنے اپنے مر اسلہ میں بتائی۔

متعلقہ عنوان :