پنجاب حکومت نے سرکاری ہسپتالوں میں ایم ایس کی تعیناتی کیلئے نیا لائحہ عمل تیار کر لیا

کرپشن کیسز میں ملوث افراد کوپالیسی کے مطابق اہم انتظامی عہدے پر تعینات نہیں کیا جائے گا

منگل 5 اپریل 2016 18:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔05 اپریل۔2016ء) پنجاب حکومت نے سرکاری ہسپتالوں میں ایم ایس کی تعیناتی کے لیے نیا لائحہ عمل تیار کر لیا ہے ۔ کرپشن کیسز میں ملوث افراد کوپالیسی کے مطابق اہم انتظامی عہدے پر تعینات نہیں کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

محکمہ صحت نے صوبے کے تین سرکاری ہسپتالوں میں نئے ایم ایس کی تعیناتی کے لئے انٹرویو مکمل کرلیے ہیں محکمہ صحت نے اس حوالے سے 13ڈاکٹروں کوشارٹ لسٹ کرلیا ہے محکمہ صحت نے ان اینٹی کرپشن سے ان کا ریکارڈ بھی طلب کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سروسز ہسپتال، شاہدرہ ہسپتال، ڈی ایچ کیو ہسپتال ساہیوال اور کڈنی سنٹر ملتان کے لئے انٹرویو کے لئے ہیں۔ شارٹ لسٹ کیے گئے ڈاکٹروں میں ڈاکٹر زبیر چاولہ، ڈاکٹرمحمد امیر، ڈاکٹر عاصم حمید، ڈاکٹر پرویز امتیاز، ڈاکٹر خواجہ محبوب، ڈاکٹر غلام صابر، ڈاکٹر اسلام ظفر، ڈاکٹر مشتاق رسول، ڈاکٹر شاہد نذیر، ڈاکٹر دلار احمد اور ڈاکٹر پرویز حیدر شاہ شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :