چین کے ساتھ دوستی پاکستان کی خارجہ پالیسی کا حصہ ہے، دونوں ممالک کی دوستی علاقائی امن و استحکام کا باعث ہے، پاک چین اقتصادی راہداری سے خطے میں ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی

مشیر خارجہ سرتاج عزیزکی چینی کمیونسٹ پارٹی کے رکن ژانگ چن زیان سے ملاقات میں گفتگو پاکستان اور چین ک مابین بھائیوں جیسے تعلقات ہیں، اقتصادی راہداری منصوبہ چینی صدر کے ون بیلٹ ون روڈ ویژن کا علمبردار منصوبہ ہے، ژانگ چن زیان

منگل 5 اپریل 2016 18:07

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔05 اپریل۔2016ء) وزیر اعظم کے مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ چین کے ساتھ دوستی پاکستان کی خارجہ پالیسی کا حصہ ہے، دونوں ممالک کی دوستی علاقائی امن و استحکام کا باعث ہے، پاک چین اقتصادی راہداری سے خطے میں ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی۔ منگل کو ترجمان دفتر خارجہ نفیس ذکریا کے مطابق چینی کمیونسٹ پارٹی کے رکن اورسنکیانگ کیلئے پارٹی سیکرٹری ژانگ چن زیان نے وزارت خارجہ میں مشیر خارجہ سرتاج عزیز سے ملاقات کی اس دوران مختلف امور پرتبادلہ خیال کیاگیا ۔

مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے ملاقات میں کہا کہ چین کے ساتھ دوستی پاکستان کی خارجہ پالیسی کا حصہ ہے، دونوں ممالک کی دوستی علاقائی امن و استحکام کا باعث ہے، پاک چین اقتصادی راہداری سے خطے میں ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی۔

(جاری ہے)

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں ممالک میں وفود کی سطح پر بھی مذاکرات ہوئے۔مذاکرات میں اقتصادی راہداری، تجارتی و سرمایہ کاری تعلقات اور عوامی رابطوں پر بھی بات چیت کی گئی، مذاکرات میں تعلیم، سائنس و ٹیکنالوجی،ثقافت کے شعبوں اور پاکستان کے ساتھ سنکیانگ کے صوبائی سطح پر تعلقات پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

چینی کمیونسٹ پارٹی کے رکن اورسنکیانگ کیلئے پارٹی سیکرٹری ژانگ چن زیان نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان بھائیوں جیسے گہرے تعلقات ہیں، اقتصادی راہداری منصوبہ چینی صدر کے ون بیلٹ ون روڈ ویژن کا علمبردار منصوبہ ہے، پاکستان کے ساتھ اقتصادی راہداری کو چینی قیادت انتہائی اہمیت دیتی ہے، اس منصوبے سے نہ صرف دونوں ممالک بلکہ پورے خطے کو فائدہ ہو گا۔

چینی کمیونسٹ پارٹی کے رکن نے پاکستان کی علاقائی، خود مختاری اور قومی سلامتی کیلئے غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کوششوں اور قربانیوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان، چین، کرغستان اور قزاقستان میں سڑک رابطے کا معاہدہ بہت اہم ہے،سڑک رابطے کے اس چار ملکی منصوبے سے بھرپور فائدہ حاصل کرنا چاہیے، پاکستان میں سائنس و ٹیکنالوجی، پارکس اور صنعتوں کے قیام کی وسیع گنجائش موجود ہے، سنکیانگ کے سرمایہ کار ان منصوبوں میں بہت دلچسپی لے سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ ژیانگ چن زیان کی قیادت میں سرمایہ کاروں اور حکام3اپریل سے 6اپریل تک پاکستان کے دورے پر آئے ہیں۔ قبل ازیں ژیانگ چن زیان نے کراچی اور گوادر بندرگاہ کا بھی دورہ کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :