آئی جی پی سندھ کی زیر صدارت چائنا پاک راہداری پروجیکٹ کی سیکیورٹی کے حوالے سے اجلاس

منگل 5 اپریل 2016 16:44

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔05 اپریل۔2016ء) آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز سندھ کو ہدایات جاری کی ہیں کہ سینٹرل پولیس آفس میں گریڈ 19 کے مساوی پوسٹ کو ری ڈیزگنیٹ کراتے ہوئے فوری طور پراے آئی جی پی پراونشل فارنرز سیکیورٹی سیل تعینات کیا جائے۔تاکہ پاک چائنا راہداری پروجیکٹ کے لیئے صوبے میں آنیوالے چائنیز باشندگان / تعمیراتی امور کے ماہرین کی سیکیورٹی کو یقینی بنایا جاسکے ۔

انہوں نے مذید ہدایات دیں کہ فوری طور پر اس حوالے سے رینج اور اضلاع کی سطح پر فارنرز سیکیورٹی سیلز کا قیام بھی عمل میں لائیجائیں ۔ جو سی پی او میں قائم مرکزی پراونشل فارنرز سیکیورٹی سیل سے مربوط روابط کے تحت خدمات انجام دینگے ۔ علاوہ اذیں انہوں نے اسپیشل برانچ پولیس کو ہدایات دیں کہ رینج اور ضلعوں کے لحاظ سے رینج اور ضلعی فارنرز سیکیورٹی سیلز کی طرز پر دفاتر بھی قائم کیئے جائیں تاکہ سیکیورٹی اقدامات مربوط رابطوں کے تحت مذید بہتر بنائے جاسکیں ۔

(جاری ہے)

آئی جی سندھ نے 2000 سابقہ فوجیوں کی محکمہ پولیس سندھ میں ریکروٹمنٹ کے لیئے جاری امور کا جائزہ لیتے ہوئے ہدایات دیں کہ بھرتی ہں ونیوالے اہلکار صرف اور صرف چائنا پاک راہداری پروجیکٹ پر سیکیورٹی خدمات انجام دینگے ۔انہوں نے کہا کہ اسپیشل پروٹیکشن یونٹ کے قیام کے حوالے سے کام میں تیزی لائی جائے ۔وہ سینٹرل پولیس آفس کراچی میں چائنا پاکستان راہداری پروجیکٹ سے منسلک چائنیز باشندوں کے سیکیورٹی اقدامات کے حوالے سے ایک اجلاس کی صدارت کررہے تھے ۔

اس موقع پر مذکورہ پروجیکٹ کے لیئے سندھ پولیس کے فوکل پرسن ڈی آئی جی آر آر ایف ڈاکٹر امین یوسف زئی نے اپنی بریفنگ میں پروجیکٹ سے متعلق پروگریس کا تفصیلی احاطہ کیا ۔ اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ ، ڈی آئی جی ایڈمن ، ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز ، ڈی آئی جی آر آر ایف ، آپریشنز اور ایڈمن کے اے آئی جیز و دیگر سینئر پولیس افسران نے شرکت کی ۔

آئی جی سندھ نے ڈی آئی جی آر آر ایف کو ہدایات دیں کہ چائنا پاک راہداری پروجیکٹ کے تحت جملہ امورسے مکمل آگاہی کے سلسلے میں چائینیز قونصل جنرل سے خصوصی ملاقات کی جائے تاکہ سیکیورٹی اقدامات موثر اور مربوط بنائے جاسکیں ۔مذکورہ پروجیکٹ کے لیئے سندھ پولیس کے فوکل پرسن ڈی آئی جی آر آر ایف نے اجلاس کو بتایا کہ صوبہ سندھ میں 118 مختلف پروجیکٹس پر 3470 سے زائد چائینیز باشندے کام کررہے ہیں اور پولیس کی جانب سے دستیاب افرادی قوت کے تحت انھیں فراہم کردہ سیکیورٹی اطمینان بخش ہے ۔

آئی جی سندھ نے رینج ڈی آئی جیز اور ضلعی ایس ایس پیز کو ہدایات دیں کہ سندھ پولیس فوکل پرسن برائے راہداری پروجیکٹ اور ٹریننگ برانچ سے روابط کے تحت مذکورہ پروجیکٹ پر پہلے سے تعینات افسران اور جوانوں کے لیئے کریش ٹریننگ اینڈ سینسیٹائزیشن پروگرام کے آغاز کے اقدامات کیئے جائیں ۔ انہوں نے اسپیشل برانچ کو ہدایات دیں کہ صوبے میں جاری تمام چائنیز پروجیکٹس کا سیکیورٹی آڈٹ ماہانہ بنیاد پر یقینی بنایا جائے ۔

انہوں نے مذید کہا کہ ہر ماہ کی پانچ تاریخ کو سیکیورٹی آڈٹ سے متعلق رپورٹ لازما ارسال کی جائے ۔اجلاس میں متفقہ طور پر یہ فیصلہ کیا گیا کہ اسپیشل پروٹیکشن یونٹ کے لیئے نئی ریکروٹمنٹ کے کنٹریکٹ کی مدت دو سے بڑھاکر تین سال تک کرنیکی سفارشات تیار کرکے برائے منظوری حکومت کو ارسال کی جائیں گی ۔ .

متعلقہ عنوان :