فلاح انسانیت فاؤنڈیشن نے گلگت بلتستان میں بارشوں ،لینڈ سلائیڈنگ کے متاثرین میں خشک راشن کی تقسیم شروع کر دی

منگل 5 اپریل 2016 16:18

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔05 اپریل۔2016ء) جماعةالدعوة پاکستان کے رفاہی ادارے فلاح انسانیت فاؤنڈیشن نے گلگت بلتستان میں بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے متاثرین میں خشک راشن کی تقسیم شروع کر دی۔دور دراز علاقوں میں فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کے رضاکار متاثرین تک راشن پہنچا رہے ہیں۔فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کے رضاکار وں نے مختلف علاقوں میں متاثرین کے ہونے والے نقصان کا سروے بھی شروع کر دیا ہے۔

شدید بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین میں نقد رقوم بھی تقسیم کی گئی ہیں۔پنجاب کے مختلف شہروں سے رضاکار بڑی تعداد میں متاثرہ علاقوں میں پہنچنا شروع ہو گئے ہیں تا کہ امدادی سرگرمیوں کو مزید تیز کیا جا سکے۔فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کی میڈیکل ٹیمیں بھی متاثرین کے علاج معالجہ کے لئے روانہ ہو چکی ہیں۔

(جاری ہے)

امدادی رضاکار خشک راشن کی تقسیم کے علاوہ تباہ شدہ مکانوں کا ملبہ اٹھانے کا کام بھی کر رہے ہیں۔

فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کے چیئرمین حافظ عبدالرؤف نے خیرپختونخواہ اور گلگت بلتستان میں بارشوں سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات پرگہرے افسوس اور رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔ جو افراد بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے متاثر ہوئے ہیں ان میں فوری طور پر کھانا تقسیم کیا جارہا ہے اور لوگوں کا سامان محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کیلئے بھی مددفراہم کی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :