ملتان کے ورکنگ وومن ہاسٹل میں نئے داخلے شروع

منگل 5 اپریل 2016 16:09

ملتان۔5 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔05 اپریل۔2016ء ) ورکنگ وومن ہاسٹل ملتان کی منیجر انیسہ فاطمہ نے کہاہے کہ ادارے میں نئے داخلوں کااجراء کردیاگیاہے۔

(جاری ہے)

یہاں ایک انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ وومن ڈویلپمنٹ کے زیراہتمام جنوبی پنجاب کے 16اضلاع میں ورکنگ وومن ہاسٹل کام کررہے ہیں جن میں لاہور میں 4،راولپنڈی میں 2گوجرانوالہ میں 1،رحیم یارخان ،بہاولپور،ساہیوال ،وہاڑی ،ملتان میں ایک ،ایک ،مظفرگڑھ ،ڈی جی خان ،فیصل آباد اورسرگودھامیں بھی ایک،ایک ورکنگ ہاسٹل ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ورکنگ ہاسٹل کی عمارت کی تعمیر ومرمت کیلئے ڈیمانڈ بھی ہیڈآفس لاہوربھجوادی گئی ہے۔ادارے میں موجود46خواتین کے کمروں کے باہرسب میٹرلگائے گئے ہیں اوراسی حساب سے ان سے بل لیاجاتاہے۔واضح رہے کہ ادارے میں 60خواتین کو رکھنے کی گنجائش ہے۔

متعلقہ عنوان :