ڈسٹرکٹ الیکٹورل ریفارمز گروپ ضلع اسلام آباد کے زیراہتمام مسلم لاء کالج آبپارہ میں پبلک سیمینار کا انعقاد

منگل 5 اپریل 2016 15:10

اسلام آباد ۔ 5 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔05 اپریل۔2016ء) ڈیوولوشن ٹرسٹ فار کمیونٹی ایمپاورمنٹ کے ڈسٹرکٹ الیکٹورل ریفارمز گروپ ضلع اسلام آباد نے فافن کے تجویز کردہ سفارشات کو نوجوان طلباء و طالبات تک پہنچانے، نوجوان طلباء و طالبات سے مزید تجاویز لینے اور ان میں انتخابی اصلاحات کی ضرورت و اہمیت اجاگر کرنے کے لئے جناح مسلم لاء کالج آبپارہ اسلام آباد میں پبلک سیمینار منعقد کیا گیا۔

سیمینار میں طلباء و طالبات اور اساتذہ کرام نے بھرپور شرکت کر کے انتخابی نظام میں اصلاحات کیلئے اپنے اپنے تجاویز پیش کی اور فافن کے سفارش کردہ تجاویز کو انتہائی دلجمعی کے ساتھ سنا۔ اس موقع پر ڈیوولوشن ٹرسٹ فار کمیونٹی ایمپاورمنٹ کے ضلعی سوشل آرگنائزر محمد فاضل نے فافن کے سفارشات اور انتتخابی اصلاحات کی ضرورت و اہمیت کے بارے میں بتایا۔

(جاری ہے)

ڈی ای آر جی ضلع اسلام آباد کے کنوینئر کلثوم اختر ایڈووکیٹ نے مہمان خصوصی اور جناح مسلم لاء کالج کے پرنسپل نے سیمینار کی صدارت کی۔ ڈی ای آر جی ضلع اسلام آباد کے ڈپٹی کنوینئر محمد نعیم ایڈووکیٹ نے شرکاء کو انتخابی اصلاحات کے شعور اور فافن کے سفارشات کیلئے کمیٹی بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ سیمینار کے شرکاء نے خواتین کی مخصوص نشستوں کے بجائے بلا واسطہ انتخاب کے طریقہ کار کی تجویز پیش کی۔

پرنسپل جناح مسلم لاء کالج مشرف علی جامی نے کہا کہ ٹرانس جنڈر کو نہ صرف ووٹ کا حق دیا جائے بلکہ مخصوص نشستوں میں ان کو نمائندگی دی جائے۔انہوں نے کہا کہ تحصیل ناظم اور ضلعی ناظم کے ساتھ ساتھ میئر و ڈپٹی میئر کا انتخاب بھی بلا واسطہ عوامی ووٹ کے ذریعے کیا جائے۔ شرکاء نے کینوس پر درج انتخابی اصلاحات سے رضامندی کے اظہار کے طور پر دستخط بھی کئے۔ تقریب کے آخر میں کنونیئر DERG اسلام آباد کلثوم اختر ایڈووکیٹ نے جناح مسلم لاء کالج اسلام آباد کے پرنسپل، انتظامیہ اور طلباء و طالبات کا شکریہ اداء کیا۔

متعلقہ عنوان :