روم میں پاکستانی سفارتخانے میں لاہور سانحے کے متاثرین کے لئے شمعیں روشن کی گئیں

پاکستان دہشت گردی وانتہا پسندی کے جڑ سے خاتمے کے لئے کوشاں ہے ‘پاکستانی سفیر

منگل 5 اپریل 2016 14:41

روم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔05 اپریل۔2016ء) اٹلی کے دارالحکومت روم میں پاکستانی سفارتخانے میں لاہور سانحے کے متاثرین کے لئے شمعیں روشن کی گئیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اٹلی میں مقیم پاکستانی سفیر سمیت متعدد اہم شخصیات اور وہاں موجود پاکستانی کمیونٹی نے اس تقریب میں حصہ لیا اور دہشت گردی کے اس واقعہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پاکستانی سفیر نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان دہشت گردی وانتہا پسندی کے جڑ سے خاتمے کے لئے کوشاں ہے اور ہم پرعزم ہیں کہ بہت جلد دہشت گردی کی اس لعنت کے خاتمے میں کامیاب ہوجائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردی ایک عالمی مسئلہ ہے لہذا پوری دنیا کو مل کر اسے ختم کرنا ہوگا۔ تقریب کے آخر پر لاہور سانحے میں جاں بحق ہونے والوں کے ایصال ثواب کیلئے دعا بھی کی گئی۔

متعلقہ عنوان :