پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت اپنے تمام ہمسائیوں سے بہتر تعلقات کی خواہاں ہے ‘ رانا تنویر حسین

منگل 5 اپریل 2016 14:41

اسلا آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔05 اپریل۔2016ء) وفاقی وزیر دفاعی پیداواررانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت اپنے تمام ہمسائیوں سے بہتر تعلقات کی خواہاں ہے ‘ ہم مسئلہ کشمیر سمیت تمام معاملات کو خوش اسلوبی سے حل کرنا چاہتے ہیں۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے اقتدار سنبھالتے ہی ملک سے اندھیروں کے خاتمے اور ملکی معیشت کے استحکام کیلئے کام شروع کردیا تھا۔

(جاری ہے)

یہی وجہ ہے کہ آج ملک بھر میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ پہلے کی نسبت کافی کم ہوچکا ہے اور ملکی معیشت بھی روز بروز مستحکم ہورہی ہے جس کا اعتراف عالمی ادارے بھی کررہے ہیں۔ ہم پرعزم ہیں کہ بہت جلد ملک سے اندھیروں کے خاتمے میں بھی کامیاب ہوجائیں گے وفاقی وزیر نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت اپنے تمام ہمسائیوں سے بہتر تعلقات کی خواہاں ہے۔ پاک بھارت بہتر تعلقات ہی خطے بھر کے مفاد میں ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہم مسئلہ کشمیر سمیت تمام معاملات کو خوش اسلوبی سے حل کرنا چاہتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :