امریکی بحریہ نے پاکستان کیلئے 9 اے ایچ ون زیڈ جنگی ہیلی کاپٹر کا کنٹریکٹ امریکی کمپنی کو دیدیا
منگل 5 اپریل 2016 14:41
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔05 اپریل۔2016ء) امریکی بحریہ نے بیرون ملک فروخت کے پروگرام کے تحت پاکستان کیلئے 9 اے ایچ ون زیڈ جنگی ہیلی کاپٹر کا کنٹریکٹ امریکی کمپنی بیل ہیلی کاپٹرز کو دیدیا ۔امریکی محکمہ دفاع کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے میں کہا گیا کہ اس کنٹریکٹ کے لیے جاری ہونے والی رقم 17 کروڑ ایک لاکھ 73 ہزار 188 ڈالرز (17 ارب 81 کروڑ 28 لاکھ 79 ہزار روپے) ہے۔
اعلامیے میں یہ بتایا گیاکہ ہیلی کاپٹرز کی تیاری کا کام ستمبر 2018 تک مکمل ہوگابیل اے ایچ ون زیڈ دو انجن والا ہیلی کاپٹر ہے جو اے ایچ ون ڈبلیو سپر کوبرا ہیلی کاپٹرز کی اَپ ڈیٹڈ شکل ہے ‘جسے امریکی میرینز نے اَپ ڈیٹ کرکے موجودہ شکل دی بیل ہیلی کاپٹرز کی ویب سائٹ پر موجود اعداد و شمار کے مطابق یہ 250 میل (400 کلو میٹر) فی گھنٹہ کی رفتار سے پرواز کر سکتا ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ماہانہ 20 لاکھ روپے تک کی تنخواہ پر نئی تعیناتیوں کی راہ ہموار ہو گئی
-
پاکستان آئی ایم ایف کے طویل بیل آؤٹ پروگرام کا خواہاں ہے، وزیرخزانہ
-
عدالت کے حکم پر بشریٰ بی بی کا نجی اسپتال میں میڈیکل چیک اپ
-
پی آئی آے کے شیئر ہولڈرز کی اکثریت نے پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کے حق میں فیصلہ سنا دیا
-
صدرمملکت آصف علی زرداری نے سینیٹ اجلاس 25 اپریل کو طلب کر لیا
-
پی آئی اے کا پیرس کو یورپی فلائٹ آپریشن کے لیے حب بنانے کا فیصلہ
-
کچے میں ظلم ہورہا ہے، سندھ پولیس ہمارے پیچھے پڑی ہے، حلیم عادل شیخ
-
پاکستان، ایکسپورٹ کنٹرول کے سیاسی استعمال کو مسترد کرتا ہے، سماجی و اقتصادی ترقی کے حصول کے لئے ٹیکنالوجی تک رسائی کو یقینی بنانے کے لئے ایک معروضی میکانزم کے لئے متعلقہ فریقوں کے مابین تبادلہ خیال ..
-
صدرمملکت آصف علی زرداری نے سینیٹ اجلاس 25 اپریل کو طلب کر لیا
-
آئی جی اسلام آباد کی تعیناتی پر معاملات طے پا گئے
-
’یہ الیکشن سے زیادہ مودی پر ریفرنڈم ہے‘
-
وزیر داخلہ محسن نقوی سے ایرانی سفیر کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.