پیک کے تحت طلباء و طالبات کے کلاس نہم میں داخلوں کا شیڈول جاری

منگل 5 اپریل 2016 14:02

فیصل آباد۔5 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔05 اپریل۔2016ء )پنجاب ایجوکیشن بورڈ زکمیٹی آف چیئرمینز نے پنجاب ایگزامینیشن کمیشن کے تحت کلاس ہشتم کاامتحان پاس کرنے والے طلباء و طالبات کے کلاس نہم میں داخلوں کا شیڈول جاری کردیا ہے جس کے تحت صوبہ بھر میں کلاس نہم میں داخلے رواں ماہ کے آخرتک جاری رہیں گے۔

(جاری ہے)

کمیٹی کے ترجمان نے بتایاکہ جو طلباء و طالبات کلاس نہم میں داخلے لیناچاہتے ہوں وہ رواں ماہ کے آخر تک متعلقہ تعلیمی اداروں میں داخلے حاصل کرسکتے ہیں۔

انہوں نے بتایاکہ داخلہ اور رجسٹریشن ریٹرن بذریعہ آن لائن متعلقہ تعلیمی بورڈز کو بھجوائی جائیگی۔ انہوں نے بتایاکہ رجسٹریشن کیلئے طلباء و طالبات کے ب فارم کی کاپی رجسٹریشن ریٹرن کے ہمراہ لف کرنا ضروری ہے۔انہوں نے کہاکہ جن طلباء وطالبات کے نتائج کسی وجہ سے لیٹر آن ہیں وہ اپنے نتائج کے اعلان کے 10دن بعد تک داخلے حاصل کرنے کے مجازہوں گے۔