گورنمنٹ مڈل سکول رورل اکیڈیمی میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات

منگل 5 اپریل 2016 12:02

پشاور ۔ 05 اپریل ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔05 اپریل۔2016ء ) ڈائریکٹر جنرل پاکستان اکیڈیمی برائے دیہی ترقی پشاور نگہت مہروز نے گورنمنٹ مڈل سکول رورل اکیڈیمی میں سالانہ تقسیم انعامات کی تقریب میں بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی۔ سکول کے ہیڈماسٹررفیع الله نے مہمان گرامی کو خطبہ استقبالیہ پیش کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ہمارے سکول کا بنیادی مقصد معاشرے کوکارآمد اور بہترین انسان مہیاکرناہے۔

انہوں نے سکول کی سالانہ کارکردگی کی رپورٹ پیش کی۔ ڈائریکٹر جنرل نے سکول کے طلباء میں انعامات تقسیم کیے اور اپنے خطاب میں انہوں نے کہاکہ تعلیم کا حقیقی مقصد معاشرے کو پراعتماد اور تعلیم یافتہ افراد فراہم کرناہے۔ انہوں نے طلباء پر زور دیاکہ وہ بہترین مستقبل کیلئے زیادہ سے زیادہ تعلیم حاصل کریں اور اپنے ارادے بلند رکھیں اور کمزوریوں کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے آگے بڑھیں۔

متعلقہ عنوان :