مرنے سے پہلے موت کا ذائقہ چکھانے اور جہنم کا عذاب دینے والا سیمولیٹر

Ameen Akbar امین اکبر منگل 5 اپریل 2016 08:39

مرنے سے پہلے موت کا ذائقہ چکھانے  اور جہنم کا عذاب  دینے والا سیمولیٹر

اگر کسی کو حیرانی ہے کہ موت کیسی ہوتی ہے تو اسے اپنا جواب شنگھائی ، چین میں واقع سمادھی ڈیتھ سیمولیٹر سے مل سکتا ہے۔سمادھی ڈیتھ سیمولیٹر میں بظاہر موت کا ذائقہ چکھنے کے ساتھ ، جہنم کا عذاب بھی سہا جا سکتا ہے اور اس کے بعد دوبارہ پیدا ہونے کا بندوبست کیا جاتا ہے۔
اس سیمولیٹر کو بنانے کا مقصد لوگوں میں موت کا خوف کم کرنا ہے۔ اس سیمولیٹر میں موت کا ذائقہ چکھنے والوں کو ایک بیلٹ پر لٹا کر اوون میں سے گزارہ جاتا ہے، جہاں وہ مرتے اور جلتے ہیں۔

(جاری ہے)

اس کے بعد جلنے والا شخص ایک ایسی جگہ پہنچ جاتا ہے، جسے رحم کہا جاتا ہے، جس کے بعد ایک بال پول میں اس کی دوبارہ پیدائش ہوتی ہے۔
33سالہ لو سیوی، جو اس سیمولیٹر کا وزٹ کرنے آیا تھا، کا کہنا ہے کہ یہ بہت دلچسپ احساس ہوتا ہے۔ اس کا کہناہے کہ اس تجربے سے آپ کو پرسکون ہونے اور زمین پر واپس آنے کا موقع ملتا ہے، جس کے بعد آپ زندگی کی مشکلات کو بہتر طور پر سمجھ سکیں گے۔اس نے مزید کہا کہ جب آپ دروازہ عبور کر کے واپس جاتے ہیں تو آپ کی دماغی کیفیت ، آپ کے یہاں آنے کی کیفیت سے مختلف ہوتی ہے۔
اس ڈیتھ سیمولیٹر کو ایک دفعہ استعمال کرنے کا خرچ تقریباً 7ہزار پاکستانی روپوں کے برابر ہے۔