حقوق تحفظ نسواں بل کا مقصد گھریلوتشدد کی روک تھام اور خواتین کا تحفظ ہے،لبنٰی ریحان پیرزادہ

پیر 4 اپریل 2016 22:56

راولپنڈی ۔ 4 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔04 اپریل۔2016ء) پاکستان مسلم لیگ نواز کی ایم پی اے لبنٰی ریحان پیرزادہ نے کہا کہ خواتین معاشرہ کا اہم رکن ہے اور خواتین کو باعزت اور باوقار مقام دیئے بغیر معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا۔

(جاری ہے)

حکومت پنجاب نے خواتین کے حقوق کے تحفظ اور ان کو معاشرے میں باوقار مقام دلوانے کئلیے تاریخی قانون سازی کی ہے۔ انہوں نے کہا حقوق نسواں بل کا مقصد گھریلوتشدد کی روک تھام اور خواتین کا تحفظ ہے اور خواتین میں احساس تحفظ کے ساتھ ساتھ خود اعتمادی پیدا کرنا ہے۔ تاکہ خواتین تمام تر قابلیت ملک کی تعمیر و ترقی میں صرف کریں اور ایک ذمے دار معاشرے کے فروغ کیلئے اپنا فعال کردار ادا کریں۔

متعلقہ عنوان :