راولپنڈی پولیس نے ڈکیتی کی گھات لگائے بیٹھے 12 ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ بر آمد کر لیا

پیر 4 اپریل 2016 22:56

راولپنڈی ۔ 4 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔04 اپریل۔2016ء) راولپنڈی پولیس نے ڈکیتی کی گھات لگائے بیٹھے 12 ملزمان کو گرفتار کر کے ان سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ بر آمد کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ نیو ٹاؤن پولیس کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ چند اشخاص ڈکیتی کی نیت سے نواز شریف پارک کے علاقہ میں بیٹھے ہوئے ہیں جس پر مقامی پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے 04ملزمان خرم اعجاز، سیف قریشی ، ذیشان حیدراور حماد شہزاد کو گرفتار کرکے انکے قبضہ سے 03عدد پستول 30بور معہ 14روند، تھانہ ویسٹریج کے علاقہ جہاز گراؤنڈ ڈکیتی کی نیت سے بیٹھے 04 ملزمان دلشاد، نواز ، قمر شہزاداور طاہر عباس کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے01عدد پستول 9mmمعہ 10روند ، 03عدد پستول 30بور معہ14روند ، تھانہ آر اے بازا ر پولیس نے مغل آباد کے علاقہ میں ڈکیتی کی نیت سے 04ملزمان نعیم اختر ،ذوالفقار ، عمران اور افتخار کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 02عدد پستول 30بور معہ 30روند برآمد کرکے الگ الگ مقدمات درج کرلیے ۔

ملزمان سے مزیدتفتیش جاری ہے جس میں سنسنی خیز انکشافات کی توقع ہے۔

متعلقہ عنوان :