غیر نمونہ نمبر پلیٹ اور فینسی نمبر پلیٹ والی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے خلاف بڑے پیمانے پر گرینڈ آپریشن کا آغاز

پیر 4 اپریل 2016 22:55

راولپنڈی ۔ 4 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔04 اپریل۔2016ء) (ا ے پی پی)سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی نے غیر نمونہ نمبر پلیٹ اور فینسی نمبر پلیٹ والی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے خلاف بڑے پیمانے پر گرینڈ آپریشن کا آغاز کر دیا۔اس سلسلے میں کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں دی جائے گی۔

(جاری ہے)

شہری اپنی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں پر گورنمنٹ آف پنجاب کی طرف سے منظور شدہ، جاری کردہ نمبر پلیٹ اور نمونہ کے مطابق درست نمبر پلیٹ لگوائیں خلاف ورزی پر سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی اس حوالے سے چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی ایس ایس پی شعیب خرم جانباز نے بتایا کہ قانون کے مطابق شہری اپنی گاڑی اور موٹر سائیکل پر گورنمنٹ آف پنجاب کی طرف سے جاری کردہ، منظور شدہ اور نمونہ کے مطابق درست نمبر پلیٹ لگوائیں انہوں نے کہا کہ اپلائیڈ فار نمبر پلیٹ ، فینسی نمبر پلیٹ یا دیگر کسی ایسے کلر کی نمبر پلیٹ لگانا جس سے نمبر پلیٹ پر درج نمبر دن کے اوقات میں یا رات کو پڑھنے میں دشواری ہو یا نمبر پلیٹ پر کچھ نمبر چھوٹے اور کچھ نمبر بڑے لکھوانا یہ سب قانوناََ جرم ہے جس کے خلاف مزید سخت قانونی کاروائی شروع کر دی گئی ہے لہذاء شہری قانون کے مطابق گاڑی یا موٹر سائیکل پر درست نمبر پلیٹ لگوائیں اور راولپنڈی ٹریفک پولیس کی طرف سے دی گئیں ہدایات پر عمل کریں تاکہ شہریوں کو کسی بھی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی ایس ایس پی شعیب خرم جانبازنے تمام فیلڈ افسران کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ غیر نمونہ نمبر پلیٹ والی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے خلاف بڑے پیمانے پر گرینڈ آپریشن کریں اس سلسلے میں بلاتفریق سب کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے اور روزانہ کی بنیاد پر غیر نمونہ نمبر پلیٹ والی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے خلاف کی گئی کاروائی کی رپورٹ ٹریفک ہیڈ کوارٹرز بھیجی جائے۔

متعلقہ عنوان :