ملک میں ٹیکس کلچر کو فروغ دیئے بغیر ترقی کے اہداف حاصل نہیں کیے جا سکتے،رکن قومی اسمبلی بیگم طاہرہ اورنگزیب

پیر 4 اپریل 2016 22:55

راولپنڈی ۔ 4 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔04 اپریل۔2016ء) رکن قومی اسمبلی بیگم طاہرہ اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملک میں ٹیکس کلچر کو فروغ دیئے بغیر ترقی کے اہداف حاصل نہیں کیے جا سکتے ․ انہوں نے کہا کہ حکومت ٹیکس کلچر کو فروغ دینے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے ․ انہو ں نے کہا کہ گڈ گورننس اور بہتر منیجمنٹ کے ذریعے ٹیکس دہندگان کو اس امر کا اطمینان دلایا جا رہا ہے کہ ان کی طرف سے ادا کردہ ٹیکس صحیح طور پر استعمال ہو گا ․انہوں نے ان خیالات کا اظہار گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج جھنڈا چیچی راولپنڈی میں پنجاب حکومت کی طرف سے ٹیکس ڈے منائے جانے کے حوالے سے مختلف تعلیمی اداروں کی طالبات کے درمیان منعقدہ اردو اور انگریزی تقریری مقابلوں کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا ․وزیر اعظم میڈیا سیل کے کوآرڈینیٹر اور ڈائریکٹر کمیونیکیشن سٹریٹجی بیرسٹر دانیال چوہدری اور کالج کے پرنسپل عذرا پروین نے بھی اس موقع پر خطاب کیا ․ کالج کی اساتذہ , والدین اور طالبات کی کثیر تعداد اس موقع پر موجود تھی ․بیگم طاہرہ اورنگزیب ایم این اے نے کہا کہ پنجاب حکومت کی طرف سے ٹیکس ڈے منانے کا مقصد کاروباری لوگوں سمیت ٹیکس دینے کے اہل تمام حلقوں کو ٹیکس کی بروقت ادائیگی کی طرف راغب کرنا ہے ․ انہوں نے کہا کہ دنیا میں ریاستوں کی ترقی اور معاشی استحکام کا ٹیکس کلیکشن کے ساتھ براہ راست تعلق ہے ․ وزیراعظم میڈیا سیل کے کوآرڈینیٹر اور ڈائریکٹر کمیونیکشن سٹریجٹی بیرسٹردنیال چوہدری نے کہا کہ وفاقی حکومت نے صوبوں کی آمدنی بڑھانے کے لیئے سروسز ٹیکس کی کولیکشن صوبائی حکومتوں کے سپرد کی ہے انہو ں نے کہا کہ ہوٹلوں , بیوٹی پارلرز اور سروسز فراہم کرنے والے کاروباری ادارو ں کے مالکان کو ٹیکس کی ادائیگی میں پروایکٹو اپروچ اپنانی چاہیے․ انہوں نے کہا کہ دنیا میں ریاستوں کا نظام شہریوں کی طرف سے ادا کردہ ٹیکس کی بنیاد پر چلتا ہے ․ انہو ں نے مزید کہا کہ حکومت معاشی سرگرمیوں اور تمام شعبوں کے کاروباروں کو فروغ دینے کیلیئے کوشاں ہے ․ انہوں نے کہا کہ جتنا زیادہ ٹیکس جمع ہو گا عوام کو اتنی ہے زیادہ سہولیات کی فراہمی ہو گی اور ملکی معیشت مستحکم اور عوام خوشحال ہو گی ․ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت عوام کے ٹیکسوں اور پیسے کو دیانتداری سے ملکی ضروریات اور عوام کی فلاح و بہبود پر خرچ کر نے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے ․ اور موجودہ حکومت نے ٹیکس کلیکشن کے اہداف کا میابی سے حاصل کیے ہیں․ بیرسٹر دانیال چوہدری , بیگم طاہرہ اورنگزیب ایم این اے نے ٹیکس ڈے کے حوالے سے طالبات کی اردو اور انگریزی میں تقریری مقابلوں کے معیار کو سراہا اور پوزیشن حاصل کرنے والی طالبات میں سرٹیفکیٹس اور انعامات تقسیم کئے۔

متعلقہ عنوان :