گندم کی آمد آمد ،تاحال فاضل گندم کی نکاسی کی کوئی پالیسی نہ دی جا سکی‘ پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن
متوقع بمپر کراپ کے باوجود پنجاب حکومت کی جا نب سے ابھی تک ایکسپورٹ پالیسی کا اعلان نہیں کیا جا سکا، پاکستانی گندم دنیا بھرسے مہنگی ہونے سے افغانستان اوردیگر مارکیٹیں ہمارے ہاتھ سے نکل چکی ہیں،نرخ عالمی نرخوں کے مطابق کئے جائیں ‘چوہدری افتخار مٹو، عاصم رضا ،میاں ریاض
پیر 4 اپریل 2016 22:48
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 اپریل۔2016ء) پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن (پنجاب) کے چیئرمین چوہدری افتخار احمد مٹو، سابق مرکزی چیئرمین وگروپ لیڈر عاصم رضا احمد اور سابق چیئرمین میاں ریاض نے کہاہے کہ آ جبکہ حکومت کی جانب سے گندم کے حوالے سے کوئی خاطر خواہ انتظامات نظر نہیں آرہے ہیں ،امسال پنجاب کی بمپر کراپ آنے کی امید ہے جبکہ تاحال پچھلے سال کی اضافی گندم کے نکاس کیلئے کوئی سدباب نہ کیا جا سکاہے جس کے باعث اربوں روپے کی گندم کے ضائع ہونے کا اندیشہ پیدا ہو گیا ہے ۔
یہ بات پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے رہنماؤں نے گزشتہ روز اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کہی۔ چوہدری افتخار احمد مٹو نے کہا کہ پنجاب کے پاس پہلے سے سرپلس گندم کے ذخائر موجو د ہیں جبکہ امسال بھی بمپر کراپ آنے کی توقع ہے تاہم امکان ہے کہ اضافی گندم کی موجودگی نئی فصل کی خریداری کی عمل متاثر ہونے کا خدشہ موجودہے۔(جاری ہے)
ای سی سی کی جانب سے 4لاکھ ٹن گندم ایکسپورٹ کی پالیسی پر پنجاب حکومت کو بھی فوری عملدرآمد کرنا چاہیے تاکہ کسانوں سے موجودہ فصل کی خریداری عمل میں لائی جا سکے۔
اور انہیں آرٹھتی حضرات کے ہاتھوں لٹنے سے بچایا جا سکے۔جب حکومت پہلے سے موجودہ اضافی گندم کے نکاس کا کوئی بندوبست نہیں کر پائی تو ان حالات میں کسانوں سے دانہ دانہ اٹھانے کے محض دعوے خالی نعرے ثابت نہ ہوں۔ سابق مرکزی چیئرمین و گروپ لیڈر عاصم رضا نے کہا پنجاب کی گندم سرپر ہے جبکہ حکومت کی جا نب سے ابھی تک ایکسپورٹ پالیسی کا اعلان نہیں کیا جا سکا۔ اگر فوری طور پر حکومت نے ایکسپورٹ پالیسی کا اعلان نہ کیا تو اربوں روپے کی اضافی پڑی گندم خراب ہونے کا اندیشہ پیدا ہوگیا ہے ، کیونکہ حکومت نئی گندم خریدنے جار ہی ہے جبکہ تاحال پچھلے سالوں کی اضافی گندم سے سارے گودام بھرے پڑے ہیں۔ سابق چیئرمین(پنجاب) میاں ریاض نے کہاکہ پاکستانی گندم دنیا بھر میں سب سے زیادہ مہنگی ہے جس کی وجہ سے افغانستان سمیت دیگر مارکیٹیں ہمارے ہاتھوں سے نکل چکی ہیں اور آدھی فلور ملیں بند پڑی ہیں لہذا نئی فلور ملیں لگانے پر کم از کم 15سال کیلئے پابندی لگائی جائے ۔اور آٹا، میدہ ،سوجی کی ایکسپورٹ کے لئے گندم کی قیمتیں عالمی نرخوں کے مطابق کی جائیں تاکہ زمینی اور سمندری راستے گندم کی مصنوعات کی ایکسپورٹ کا عمل فوری طور پر شروع کیا جاسکے اور ملک کے قیمتی زرمبادلہ کمایا جا سکے۔مزید تجارتی خبریں
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کے روز سونا مزید مہنگا ہو گیا
-
انٹربینک میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی
-
پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد
-
ٹریکٹروں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 66 فیصداضافہ
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مسلسل دوسرے روز مندی کارحجان،کے ایس ای 100 انڈیکس 43.20 پوائنٹس کی کمی کے بعد 70290.11 پوائنٹس پربند
-
لاہور:برائلر گوشت کی قیمت 699روپے فی کلو تک پہنچ گئی
-
انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا
-
سونے کی قیمتوں کا کمی کا رجحان
-
اٹک سیمنٹ نے 1.27 ملین ٹن سالانہ کی نصب صلاحیت کے ساتھ ایک نئی پیداواری لائن کے اضافے کا اعلان
-
بینکوں کے ڈیپازٹس، قلیل مدت کے قرضوں اورسرمایہ کاری میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر اضافہ ہوا،سٹیٹ بینک
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس51 پوائنٹس اضافہ
-
برائلرگوشت کی قیمت 699 روپے فی کلو تک پہنچ گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.