غذر، طوفانی بارشوں اور برف باری نے تباہی مچا دی، ایک شخص جاں بحق ، کئی افراد زخمی، زمینی رابطے منقطع، بجلی معطل ، پورا علاقہ اندھیروں میں ڈوب گیا

پیر 4 اپریل 2016 22:42

غذر ۔ 4 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔04 اپریل۔2016ء) ضلع غذر میں چار روز سے جاری شدید برف باری اور بارش پیر کے روز تھم گئی ضلع بھر کے تمام زمینی رابطے منقطع ہونے کے علاوہ بجلی کا نظام بھی درہم برہم ہوکر رہ گیا۔ گاؤں سہلی میں پتھر گرنے سے ایک شخص فلوک جاں موقع پر جاں بحق ہوگیا اور کئی افراد زخمی ہوگئے پورا علاقے اندھیروں میں ڈوب گیا ہے۔

انتظامیہ اور محکمہ ورکس اور محکمہ برقیات نے امدادی کارروائیاں شروع کردی ہیں۔

(جاری ہے)

لیکن تباہی اتنی زیادہ ہے کہ بھاری مشینری کی ضرورت پڑ گئی ہے جو کہ غذر کے اداروں کے پاس موجود نہیں ہے۔ لینڈ سلائیڈنگ کے باعث گلگت غذر روڈ تحصیل پھنڈر اور اشکومن پھنیسی روڈ ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند ہوگیا ہے۔ تو دوسری طرف تحصیل یاسین اور پھنڈر اشکومن کے بالائی علاقوں میں ایک فٹ تک برف پڑنے کی وجہ سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے اور بالائی علاقوں کے عوام گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے ہیں۔

اس طرح لینڈ سلائیڈنگ کے باعث سنگل پاور ہاؤس اشکومن پاور ہاؤس کے علاوہ دیگر پاور ہاؤسز کے چینل اور ہیڈ تباہ ہونے کی وجہ سے شہر سمیت ضلع کے لئے بجلی فراہمی بھی بند ہوگئی ہے جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔

متعلقہ عنوان :