بیرون ملک میری کوئی کمپنی یا جائیداد نہیں ضرورت پڑنے پرٹرسٹی کے طور بھائی حسین کے بچوں میں اثاثے تقسیم کرنے کا اختیار دیا گیا ہے، پاناما لیکس کی معلومات میں نہیں کہا گیا کہ کوئی غلط کام کیا گیا

وزیر اعظم کی صاحبزادی مریم نوازشریف کاٹوئٹرپر پاناما لیکس کی دستاویز ات پرردعمل

پیر 4 اپریل 2016 22:32

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 اپریل۔2016ء ) وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز نے پاناما لیکس کی دستاویز ات پر کہا ہے کہ ان کی بیرون ملک کوئی کمپنی یا جائیداد نہیں بلکہ ان کے بھائی نے انہیں ایک کمپنی میں ٹرسٹی بنایا ہے جس کے تحت ضرورت پڑنے پر مجھے اپنے بھائی حسین کے بچوں میں اثاثے تقسیم کرنے کا اختیار دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

پیر کوسماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں مریم نوازشریف نے کہا کہ پاناما لیکس میں جو معلومات دی گئی ہیں ان میں یہ نہیں کہا گیا کہ کوئی غلط کام کیا گیا۔انہوں نے واضح کیا کہ ان کی بیرون ملک کوئی کمپنی یا جائیداد نہیں ہے۔ مریم نواز شریف نے کہاکہ میرے بھائی حسین نواز نے مجھے ایک اپنی ایک کمپنی میں ٹرسٹی بنایا ہے اور ضرورت پڑنے پر مجھے اپنے بھائی حسین کے بچوں کے اثاثے تقسیم کرنے کا اختیار دیا گیا ہے۔ مریم نواز نے کہا کہ میرے بھائی پہلے ہی وضاحت کر چکے ہیں اس پر مزید کچھ کہنے کے لیے نہیں ۔ انہوں نے کہاکہ دو ٹی وی چینلز حقاق کو جان بوجھ کے توڑ مروڑ پیش کر کے پوائنٹ سکورنگ کرنا چاہتے ہیں۔