محکمہ خوراک ہالاکے فوڈ انسپکٹر ناصر کاظمی کی جانب سے غیر منصفانہ تقسیم ،مبینہ کرپشن اور سیاسی مداخلت کے خلاف کاشتکاروں کا احتجاجی مظاہرہ

پیر 4 اپریل 2016 22:22

ہالا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 اپریل۔2016ء) محکمہ خوراک ہالا کے فوڈ انسپکٹر کی باردانہ کی غیر منصفانہ تقسیم ،مبینہ کرپشن اور سیاسی مداخلت کے خلاف کاشتکاروں کی جانب سے ہالا گندم کے سرکاری مرکز پر دھاوا ،احتجاج، کاشتکاروں کے ہاتھوں فوڈ انسپکٹر کی پٹائی ،کرپٹ فوڈ انسپکٹر پولیس کے ہمراہ مرکز پر پہنچ گئے ،مبینہ کرپشن کرنے پر فوڈ انسپکٹر بدستور قائم، غائب کئے جانے والے ضلع کا باردانہ ہٹری پرہونے اور بااثر شخصیات کے سپرد ہونے کے لیئے فوڈ انسپکٹر کا انکشاف ،آج تحقیقات کرکے ملوث افراد کے خلاف کاروائی کی جائے گی ۔

صوبائی وزیر خوراک ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق محکمہ خوراک ہالاکے فوڈ انسپکٹر ناصر کاظمی کی جانب سے غیر منصفانہ تقسیم ،مبینہ کرپشن اور سیاسی مداخلت کے خلاف کاشتکاروں نے محکمہ خوراک ہالا کے مین مرکز پر احتجاجی مظاہرہ کیا ،مظاہرین کاشتکار مٹھو سہتو، شفقت شاہ، عرفان قریشی، شیراز قریشی،غلام قادر گاہوٹی ،شاہد عزیز،لطف اﷲ ،ارشاد پاٹولی دیگروں نے احتجاج کرتے ہوئے الزام عائد کیا کے فوڈ انسپکٹر ہالا ناصر کاظمی کی جانب سے گذشتہ سال سے لے کر تاحال بھی کھل عام باردانہ کی غیر منصفانہ تقسیم کرتے ہوئے کاشتکاروں کے بجائے تاجروں اور بااثر شخصیات کے سپرد کیا گیا ہے جو کے ناانصافی ہے انہوں نے احتجا ج کرتے ہوئے الزام عائد کیا کے اگر محکمہ خوراک کے صوبائی حکام نے فوڈ انسپکٹر ہالا ناصر کاظمی کے خلاف کاروائی نہ کی تو آج منگل کے روز ہالا خوراک مرکز پر کاشتکاروں کی جانب سے گھیراؤ کرکے شدید احتجاج کیا جائے گا اس دؤران کاشتکاروں کی جانب سے کے کے نظامانی کے فوڈ انسپکٹر عدنان خانزادہ پرحملہ کرکے ان کی پٹائی کی گئی جبکے ایجنٹ مافیا کے بطور رکھے گئے پرائیویٹ نوجوان اسامہ پٹائی دیکھتے ہی فرار ہوگئے اطلاع ملنے پر فوڈ انسپکٹر ہالا ناصر کاظمی پولیس کے ہمراہ پہنچے جہاں کاشتکاروں نے شدید احتجاج کیا جہاں فوڈ انسپکٹر ہالا ناصر کاظمی کا کہنا تھا کے مخدوم ہاؤس ہالا کی بنائی جانے والی کمیٹی میں حسین سنائی کی صدارت میں باردانہ کی تقسیم کے حوالے سے فیصلہ کی جارہا تھا کے مجھے اطلاع ملی ہے ان کی لسٹ کے بغیر ہرگز باردانہ نہیں دیا جائے گا جبکے اس دؤران تھانیدار ہالا اور فوڈ انسپکٹر کی جانب ڈی ایف سی اصغر نائچ سے رابطہ کرتے ہوئے آج شام تک باضابطہ طور فیصلہ کیا جائے گاایک فوڈ انسپکٹر نے نام ظاہر نہ کرنے پربتایہ کے سابق ڈی ایف سی مٹیاری مسعود صدیقی کی جانب سے ہٹائے جانے کے بعد غائب کئے جانے والے ہزاروں باردانہ کو ہٹری گودام پہ رکھا گیا ہے جبکے کاشتکاروں نے میڈیا کو سچ اور حقیقت پر مبنی اشاعت ہونے والی خبر پر خراج تحسین پیش کیا دریں اثناء صوبائی وزیر خوراک سید ناصر شاہ سے رابطہ کرنے پر انہوں نے کہا کے کسی صورت میں باردانہ کی غیر منصفانہ تقسیم اور سیاسی مداخلت ،کرپشن کو برداشت نہیں کیا جائے گا تحقیقات کرکے ملوث افراد کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :