محکمہ صحت بلوچستان نے ملازمین کی اٹیچمنٹ تقرریاں ختم کردیں

پیر 4 اپریل 2016 22:21

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 اپریل۔2016ء) محکمہ صحت بلوچستان نے تمام ملازمین کی اٹیچ منٹ تقرریاں منسوخ کرتے ہوئے فوری طور پرا پنی جائے تعیناتی پر حاضر ہونے کی ہدایت کی ہے۔

(جاری ہے)

سیکرٹری صحت بلوچستان ڈاکٹرعمر بلوچ نے بتایا کہ محکمہ صحت بلوچستان نے تمام اٹیچ منٹ ملازمین کی تقرریاں منسوخ کرتے ہوئے گریڈ 1سے 21تک کے ملازمین کو 7یوم کے اندراندر اپنی جائے تعیناتی پر حاضری کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے غیر حاضر رہنے والے ملازمین کو برطرف کیا جائے گا

متعلقہ عنوان :