وفاقی نظامت تعلیمات کے زیر انتظام سکولوں میں جماعت اول کیلئے رجسٹریشن فارم 8 اپریل تک جاری و جمع کئے جائیں گے

پیر 4 اپریل 2016 22:10

اسلام آباد ۔ 4 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔04 اپریل۔2016ء) وفاقی نظامت تعلیمات کے زیر انتظام سکولوں میں جماعت اول کے لئے رجسٹریشن فارم 8 اپریل تک جاری و جمع کئے جائیں گے۔ وفاقی نظامت تعلیمات کے ترجمان کے مطابق داخلہ ٹیسٹ 12 اپریل کو ہوں گے جبکہ میرٹ لسٹ 15 اپریل کو آویزاں کی جائے گی۔

(جاری ہے)

متعلقہ سیکٹرز کے بچوں کو داخلہ میں ترجیح دی جائے گی۔ داخلہ فارم 18 اور 19 اپریل کو جمع ہوں گے اور کلاسوں کا آغاز 20 اپریل سے ہوگا۔ بچوں کے والدین کا اسلام آباد کا رہائشی، راولپنڈی میں رہنے والے اسلام آباد میں سرکاری ملازم ہونا ضروری ہے۔ نادرا کے ”ب“ فارم کے مطابق 31 مارچ 2016ء کو بچے کی عمر 5 سے 6 سال تک ہونی چاہئے۔