Live Updates

تحریک انصاف نے انٹرا پارٹی الیکشن کا اعلان کرکے حقیقی جمہوری جماعت ہونے کا ثبوت دیا،شاہ محمودقریشی

حکومتی شوگر ملو ں سے ’را‘ایجنٹوں کی گرفتاری لمحہ فکریہ ہے،وائس چیئرمین تحریک انصاف کی میڈیا سے گفتگو

پیر 4 اپریل 2016 22:01

میلسی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 اپریل۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین و نیشنل آرگنائزر پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ تحریک انصاف نے انٹرا پارٹی الیکشن کا اعلان کرکے حقیقی جمہوری جماعت ہونے کا ثبوت دیا ہے۔ان خیالات کااظہارگزشتہ روز ٹبہ سلطان پور میں پی ٹی آئی ضلع وہاڑی کی صدارت کے امیدوار محمد عباس خان پٹھان اور سیاسی و سماجی شخصیت محمد زبیر خان پٹھان کی والدہ اور سٹی پریس کلب کے سینئر نائب صدر محمد عرفان خان پٹھان کی پھوپھی کی وفات پر آئے فاتحہ خوانی کے بعد سابق وزیر خارجہ اور وائس چیئرمین پاکستان تحریک انصاف شاہ محمود قریشی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف نے انٹرا پارٹی الیکشن کا اعلان کرکے حقیقی جمہوری سیاسی جماعت ہونے کا ثبوت دیا ہے۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی نے اپنے ہر ممبر کو اپنی قیادت کو خود منتخب کرنے کا موقع فراہم کردیا ہے اب پی ٹی آئی کے ہر ممبر کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ نظریاتی قیادت کو منتخب کرے۔انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کو محمد عباس خان پٹھان جیسے محنتی اور نظریاتی کارکن پر فخر ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم محمد عباس خان پٹھان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔شاہ محمود قریشی نے چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان کا تعزیتی پیغام پہنچاتے ہوئے کہا کہ عمران خان بھی بہت جلد اظہار تعزیت کے لیے محمد عباس خان پٹھان کے گھر تشریف لائیں گے۔شاہ محمود قریشی نے ملکی حالات پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی شوگر ملو ں سے ـ"را"کے ایجنٹوں کی گرفتاری لمحہ فکریہ ہے۔

اس موقع پر محمد عباس خان پٹھان نے سابق وزیر خارجہ اور وائس چیئر مین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کا شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر سٹی پریس کلب ٹبہ سلطان پور کے جنرل سیکرٹری نسیم عباس،ایم پی اے ڈاکٹر اختر ملک ،پی ٹی آئی ساؤتھ پنجاب کی صدارت کے امیدوار بادشاہ عون عباس بپی،شہزاد انور ،لیاقت چوہدری،آصف ناز،وقار بھٹی،شیخ عبدا لباسط، ایڈووکیٹ عاصم چوہدری،ایڈووکیٹ پنوں عاقل بلوچ، راؤ سجاد ،یاسر خان ،اعظم سندھڑ،چوہدری شان گجر نمبردار، محمد کاشف و دیگر بھی موجود تھے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات