معاشرے میں ہیلتھ انشورنس کی اہمیت کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا، طاہر احمد

پیر 4 اپریل 2016 21:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 اپریل۔2016ء) انشورنس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے چیئرمین طاہر احمد نے کہا ہے کہ کسی بھی معاشرے میں ہیلتھ انشورنس کی اہمیت کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا، عام طور پر یہ تاثر پایا جاتا ہے کہ انشورنس صرف کمپنیوں کے لیے فائدہ مند ہے،جبکہ یہ حقیقت ہے کہ انشورنس عام آدمی کی زندگی میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہے، حکومت ہیلتھ انشورنس کو لازمی قرار دے،وہ پیر کو چوتھے انشورنس ڈے کے موقے پر کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے،اس موقع پر کراچی انسٹیٹیوٹ آف انشورنس کے ایاز حسین، حسن علی عبداﷲ اور دیگر بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

طاہر احمد نے کہا کہ انشورنس ڈے منانے کا مقصد لوگوں میں انشورنس کے اہمیت کے حوالے سے شعور پیدا کرنا ہے، پاکستان میں ٹریفک حادثات میں ہونے والی اموات کی شرح دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہے ،صنعتوں میں ملازمت کرنے والے 90فیصد سے زائد مزدوروں کی انشورنس نہیں ہوتی، انھوں نے کہا کہ انشورنس کے ذریعے معیار زندگی کو بہتر بنانے اور برقرار رکھنے میں مدد ملتی ہے، لیکن ہماری سوسائٹی میں اس حوالے سے شعور اور آگاہی کا فقدان پایا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :