کرپشن نے ملک کا استحکام داؤ پر لگادیاہے،حافظ طاہر مجید

ذہنی اور عملی کرپشن کے ناسور کی بیخ کنی کیلئے بھرپورعوامی جدوجہدکی ضرورت ہے،امیر جماعت اسلامی حیدرآباد

پیر 4 اپریل 2016 21:08

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔04 اپریل۔2016ء) امیرجماعت اسلامی ضلع حیدرآبادحافظ طاہرمجیدنے کہاہے کہ کرپشن نے ملک کا استحکام داؤ پر لگادیاہے ذہنی اور عملی کرپشن کے ناسور کی بیخ کنی کے لیے بھرپورعوامی جدوجہدکی ضرورت ہے جماعت اسلامی کرپشن کے سرطان کے خلاف کام کررہی ہے عوام کرپشن کے خلاف جماعت اسلامی کاساتھ دیں ۔ان خیالات کااظہارانھوں نے دفترجماعت اسلامی اراکین شوریٰ ،ذونل امراء،ذمہ داران شعبہ جات کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیااجلاس میں طے کیاگیاکہ کرپشن کے خلاف جماعت اسلامی کی ملک گیرمہم کے سلسلے میں حیدرآبادمیں کرپشن مخالف دھرنے،واک، سیمینار،ریلی اوردیگرپروگرامات منعقدکیے جائیں گے۔

کرپشن بالشمول مجموعی بالخصوص سرکاری اداروں شعبہء تعلیم،صحت،ٹریژری آفس،پولیس،نادرا،بلدیہ کے محکموں میں ہونے والی کرپشن کیخلاف اتوار10اپریل کوگل سینٹر چوک پر دھرنا دیا جائیگا اتوار 17اپریل کواولڈکیمپس سے پریس کلب تک کرپشن کیخلاف شعور اجاگر کرنے اوررائے عامہ بیدارکرنے کیلئے واک کی جائیگی اتوار 24اپریل کو8 بجے شب پریس کلب میں سیمینار منعقد کیا جائیگا اور 30اپریل کوشام 5بجے مارکیٹ چوک سے دفترجماعت اسلامی اسٹیشن روڈ تک کرپشن سے پاک توانا پاکستان ریلی نکالی جائیگی اجلاس میں تجویزکردہ اردوسندھی مشاعرے کاانعقاد یاجائیگا۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں امیرجماعت اسلامی حافظ طاہرمجیدنے شہریان حیدرآبادسے کرپشن کے خلاف مہم میں اپیل کرتے ہوئے کہاہے کہ ہرقسم کی کرپشن کی شکایات ،دستاویزات اورتجاویزات لیے تعاون کریں ۔

متعلقہ عنوان :