بھٹو نے پاکستان پرجان نچھاورکی اورامرہوگئے۔ اشرف بھٹی

جوتاریخ میں زندہ ہوموت اسے مارناتودرکنارچھوبھی نہیں مارسکتی، پی پی رہنماء

پیر 4 اپریل 2016 20:59

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔04 اپریل۔2016ء) پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کے مرکزی رہنما محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ قائدعوام ذوالفقارعلی بھٹوشہیدنے پاکستان پرجان نچھاورکی اورامرہوگئے ۔تاریخ گواہ ہے جس نے ملک وقوم کیلئے جان دی وہ امرہوگیا ۔جوتاریخ میں زندہ ہوموت اسے مارناتودرکنارچھوبھی نہیں مارسکتی۔قائدعوام ذوالفقارعلی بھٹوشہید نے پاکستان سے والہانہ محبت اوراس کی حفاظت کرنے کی قیمت چکائی ۔

اگرآج قائدعوام ذوالفقارعلی بھٹوحیات ہوتے توپاکستان کانقشہ بہت مختلف ہوتا ۔قائدعوام ذوالفقارعلی بھٹوکوشہید نہ کیا جاتا توآج پاکستان مقروض اوراس کا معاشی نظام مفلوج نہ ہوتا ۔ قائدعوام ذوالفقارعلی بھٹوشہید کاپاکستان آج سے ہزارگنابہتر ،پرامن اورمحفوظ اورخوشحال تھا ۔

(جاری ہے)

قائدعوام ذوالفقارعلی بھٹوشہید کی حکومت میں پاکستان معاشی طورپرخوشحال نہ ہوتاتوآج ایٹمی طاقت نہیں ہوتا۔

وہ قائدعوام ذوالفقارعلی بھٹوشہیدکے 37ویں یوم شہادت کے سلسلہ میں ایک پروقارسیمینارسے خطاب کررہے تھے ۔محمداشرف بھٹی نے مزید کہا کہ ایک بار جس کے قلب وجاں میں بھٹوازم اترجائے پھر وہ زندگی بھر باہرنہیں نکلتا ۔ قائدعوام ذوالفقارعلی بھٹوشہید نے ڈینگیں نہیں ماریں بلکہ ملک دشمن قوتوں کوللکارا اوردنیا کی مقتدرقوتوں کی ظاہری وخفیہ دشمنی کے باوجودپاکستان کوایٹمی طاقت بنادیا ۔

قائداعظم  کے بعدقائدعوام  کی صورت میں پاکستان اورپاکستانیوں کومخلص ومدبرقیادت نصیب ہوئی ۔انہوں نے کہا کہ قائدعوام ذوالفقارعلی بھٹوکی شہادت کے بعدقیادت کاخلاان کی باوفاورباصفابیٹی بینظیر بھٹونے پرکیا مگرملک دشمن قوتوں نے انہیں بھی شہید کردیا مگریہ کارواں رکے گانہیں اب جمہوریت کاعَلم پرعزم بلاول بھٹوزرداری کے ہاتھوں میں ہے ۔

متعلقہ عنوان :