پشاور،پرائیویٹ مذبح خانے میں باڑہ کا سیلابی پانی آنے کے باعث تین سو جانور مر گئے

پیر 4 اپریل 2016 20:57

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔04 اپریل۔2016ء) رنگ روڈ ہزار خوانی پر واقع پرائیویٹ مذبح خانے میں باڑہ کا سیلابی پانی آنے کے باعث تین سو جانور مر گئے یہ جانور تاجروں نے سلاٹر ہاؤس میں ذبح کرنے کیلئے لائے تھے- ہزار خوانی کے قریب واقع اس سلاٹرز ہاؤس میں دو سو بھیڑ اور بکریاں جبکہ ایک سو سے زائد بڑے جانور موجود تھے -گذشتہ روز آنیوالا سیلابی ریلا رات کو آیا جس کی وجہ سے باڑوں میں بند تمام جانور مر گئے - مرنے والے جانوروں کی بدبو کے باعث سلاٹر ہاؤس میں لوگوں کا آنا جانا مشکل ہوگیا ہے-رنگ روڈ پر واقع سلاٹر ہاؤس میں پانی باڑہ کا سیلابی ریلا لیکر آیا تھا جس کی بنیادی وجہ نہر میں صفائی نہ ہونا اور ٹاؤن ون کے انتظامیہ کی گندگی سے بھرے ٹرک وہاں پر ڈالنے کے باعث پیش آیا گندگی کے ڈھیر نہر میں آنے کی وجہ سے سیلابی ریلا نزدیکی پرائیویٹ سلاٹرز ہاؤس میں داخل ہوگیا اور باڑوں میں سینکڑوں جانوروں کو مردہ کرگیا جس کے باعث تاجروں کو لاکھوں روپے کا نقصان اٹھانا پڑا-سیلابی ریلے کے باعث چوہا گجر چمکنی اور رنگ روڈ کا رابطہ پل بھی تین روز سے بند ہے اور شہری چمکنی کے راستے چوہا گجر کو جارہے ہیں جبکہ دوسری طرف بارشوں کے باعث اس علاقے کی بجلی کی لائنیں بھی بحال نہیں کی جاسکی ہیں-- دو روز گزرنے کے باوجود ابھی تک سلاٹر ہاؤس میں پڑے ہوئے جانوروں کے ڈیڈ باڈیز اٹھانے کا بندوبست نہیں کیا جاسکا ہے-

متعلقہ عنوان :