ملک بھر میں بڑھتے ہوئے موذی امراض کے سدباب کیلئے حکومتی مشینری بری طرح ناکام ہو چکی ہے، پی ٹی آثی رہنماء شہزاد یونس شیخ

پیر 4 اپریل 2016 20:55

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔04 اپریل۔2016ء) مرکزی رہنما تحریک انصاف شہزاد یونس شیخ نے کہا ہے کہ ملک بھر میں بڑ ھتے ہوئے موذی امراض کے سدباب کے لئے حکومتی مشینری بری طرح ناکام ہو چکی ہے ۔ وزارت قومی صحت کی جانب سے ہیپاٹائٹس بی اور سی جیسی موذی مرض کے تناسب میں خطرناک حد تک اضافہ کے باوجود آٹھ سالوں سے کوئی سروے ہوناانتہائی افسوسناک بددیانتی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ہیپاٹائٹس کے حوالے سے آخری سروے 2008 میں ہوا تھا ملک میں آٹھ سال گزر جانے باوجود سروے نہ کرانا حکومت کی بدترین ناکامی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکمران ہر معاملے میں خانہ پوری ‘ کرپشن کرنے سمیت اشتہار بازی کے علاوہ کچھ نہیں کر رہی ہے ۔ وفاقی دارالحکومت سمیت 25 اضلاع کو ہیپاٹائش کے حوالے سے احساس ترین قرار دیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

اب حساس ترین تعداد بڑھ تک چالیس تک ہو چکی ہے مگر حکومت ٹس سے مس نہیں ہو رہی ہے انہوں نے کہا کہ اس وقت اسلام آباد میں ہیپاٹائٹس بی 5.6 فیصد اور ہیپاٹائٹس 4.1 کی شرفوع سے بڑھ چکی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب کے گیارہ اضلاع جن میں فیصل آباد ‘ڈیرہ غازی خان ‘ رحیم یار خاں ‘ جھنگ ‘ راجن پور ‘ حافظ آباد پاکپتن ‘ بہاولنگر سمیت اوکاڑہ شامل ہے۔ اسی طرح سندھ میں بھی ہیپاٹائٹس کا موذی مرض بھی تیزی سے پھیل رہا ہے خیر پور گھوٹکی ‘ سانگھڑ وغیر ہ کے اضلاع میں بھی انتہائی خطرناک صورتحال اختیار کر تی جارہی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کو صحت کی سہولتوں فراہم کرنے میں کسی بھی طرح سنجیدہ نہیں ہے ۔ موذی امراض کے پھیلاؤ میں تیز آنا بھی حکومت کی بدترین ناکامی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہیپاٹائٹس کے مریض ادویات اور موثر علاج نہ ہونے کی وجہ سے موت کے منہ میں جارہے ہیں ۔ اگر اس صورتحال پر قابو نہ پایا گیا توآنے والے سال اس سے بھی خطرناک ثابت ہو سکتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :