فیصل آباد ،بیٹا پیدا نہ ہونے پر شوہرنے بیوی کوقتل کردیا

پیر 4 اپریل 2016 20:55

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔04 اپریل۔2016ء) بیٹا پیدا نہ ہونے پر شوہرنے بیوی کوقتل کردیا،مقتولہ کے والد کی درخواست پرمقدمہ درج ، قتل میں شوہرکے ساتھ اس کا بھائی اور بہن بھی ملوث آن لائن کے مطابق تھانہ کھرڑیانوالہ کے علاقہ کے رہائشی قمر ولد سردار کی شادی چا ر سال قبل محمد رمضان کی بیٹی 27سالہ عشرت بی بی سے ہوئی تھی جس سے اس کی دو بیٹیاں پیدا ہوئیں جن کی عمر اس وقت اڑھائی سال اور ایک سال بتائی جاتی ہے ، بیٹا پیدا نہ ہونے پر اکثر عشرت بی بی کے سسرالی اس سے لڑائی جھگڑا کرتے اور اسے تشدد کا نشانہ بناتے ، چند روز قبل بھی اسی بات کو لیکر ان میں جھگڑا ہو گیا جس پر اس کے شوہر قمر نے اپنے بھائی شاہد اور بہن شمائلہ بی بی کے ساتھ مل کر اسے تشدد کا نشانہ بنایا ارو اسے زہر دے دیا جس پر اس کی حالت غیر ہو گئی جس پر اسے ملزمان ہسپتال داخل کروا کر غائب ہو گئے، دو روز موت و حیات کی کشمکش میں رہنے کے بعد رات گئے دم توڑ گئی ، پولیس نے نعش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کر دی جبکہ تھانہ کھڑیانوالہ نے عشرت بی بی کے والد محمد رمضان ولد مولا بخش کی درخواست پر کارروائی شروع کر دی ہے ۔

متعلقہ عنوان :