کوہستان ،گھروں پر مٹی کا تودے گرنے سے 30افراد دب گئے

پیر 4 اپریل 2016 20:51

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 اپریل۔2016ء) ضلع کوہستان میں گھروں پر مٹی کا تودے گرنے سے تیس افراد دب گئے، آرمی اور پولیس کی ٹیمیں علاقے پہنچ گئی ہے ،ڈی پی او کوہستان علی رحمت کے مطابق کوہستان کے علاقے اوتورباھنڈی میں حالیہ بارشوں کے باعث مٹی کا تودہ گھروں پر گر گیا جس کے نیچے تیس افراد دب گئے ان افراد کو نکالنے کیلئے آرمی اور پولیس کی ٹیمیں علاقہ پہنچ گئی تاہم ان افراد کی زندگیوں کے بارے کہنا قبل ازوقت ہوگا ، ڈی پی او کے مطابق اتورباھنڈی دشوار گرزا علاقہ ہے جہاں تک بھاری مشنری کی رسائی مشکل ہے ، کوہستان کی ضلعی انتظامیہ نے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے زریعے جکومت سے ہیلی کاپڑ کی درخواست کی ہوئی ہے ۔

(جاری ہے)

حالیہ بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ خطرات موجود ہے ۔

متعلقہ عنوان :